خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں اسلامی انقلاب کی ۴۵ ویں سالگرہ
اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی،اور امام خمینی اور رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا۔
اسلامی انقلاب کی ۴۵ ویں سالگرہ کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں جو ۱۲فروی بروز پیر کی رات کو خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں منعقد ہوئی اسلامی انقلاب سے عقیدت رکھنے والے ۲۵۰ سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور اس تقریب کے مقررین نے امام خمینی ؒ کے راستے کے تسلسل پر زور دیا۔پاکستان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے رہبر انقلاب اسلامی ایران کا تدبر اور استقامت کے ساتھ امام خمینی ؒ کے مشن کو جاری رکھنے کے حوالے سے تعریف کرتے ہوئے فرمایا:اپنے نفس کے خلاف جہاد ،اسلام دشمن طاقتوں سے سمجھوتہ نہ کرنا،اپنی قوم کی صلاحیتوں کو جاننا اور ان سے آگاہی حاصل کرنا اہم خصوصیات میں سے ہیں ۔اسی طرح قونصل جنرل ایران حسن نوریان ،ڈائریکٹر خانہ نرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی سعید طالبی نیا ،دارالثقلین کراچی کی سربراہ خانم نذہت زیدی اپنی تقاریر میں امام خمینی ؒ کے ارستے کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔اس کے علاوہ ایران کی تاریخ پر کتاب کے مصنف ڈاکٹر افتخار صلاح الدین اور بول ٹلی ویژن نیت ورک کے صدر نذیر لغاری نے بھی اپنے تقاریر میں سفر ایران سے متعلق اپنی یادداشتوں کے ذریعے ایران کی ترقی اور پیشرفت سے متعلق سامعین کا آگاہ کیا ۔ تقریب کے آخر میں عرصہ دراز سے اسلامی انقلابب کے لیے خدمات پیش کرنے والے خادمین انقلاب اسلامی کی تجلیل کی گئی ۔