خانہ فرہنگ اسلام جمہوریہ ایران کراچی میں مظلوم فلسطینی خواتین کی حمایت میں خواتین کانفرنس بعنوان "اشک مریم "
خانہ فرہنگ اسلام جمہوریہ ایران کراچی میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں خواتین کانفرنس
خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کےعالمی دن کے موقع پر خانه فرهنگ اسلامی جمهوریه ایران کراچی میں"اشک مریم" کے عنوان سے فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت میں خواتین کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں درجنوں پاکستانی وکلاء، مصنفین، ماہرین تعلیم، میڈیا، سنیما، ٹیلی ویژن اور آرٹ کے دیگر شعبوں سےتعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سے مرتبط خواتین نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کی شرکاء نے اپنی گفتگو میں فلسطینی خواتین اور بچوں کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی غاصب حکومت کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
خانه فرهنگ اسلامی جمهوریه ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرسعیدطالبی نیا نے اپنی تقریر کا آغاز فلسطین کی مزاحمتی خواتین کی بے مثال قربانیوں کی تعریف و توصیف سے کیا اور گفتگو کے تسلسل میں تمام شرکاء کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کرتے ہوئے دنیا بھر میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کی بھر پور مذمت کی۔ انھوں نے بالخصوص غزہ میں معصوم خواتین اور بچوں پر غاصب اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سامعین سے کہاکہ وہ میڈیا کے ذریعے صہیونیوں کی درندگی اور انسانیت سوز مظالم کو بےنقاب کریں تاکہ اس کا مکروہ چہرہ دنیا کو نظر آجائے۔
انہوں نے مزید کہا: غزہ میں دھشت گرد اسرائیلی افواج کی بمباری سے اب تک 15ہزارسے زائد بے گناہ فلسطینی شہیدہوئے جن میں 5 ہزار سے زائد شہید خواتین اور بچوں پر مشتمل ہیں۔ اگرچہ اس غیر مساوی جنگ میں فلسطینیوں نے بہت سی قیمتی جانیں گنوائیں، لیکن انہوں نے اپنی بے مثال مزاحمت اور فداکاری کے ذریعے تحریک آزادی فلسطین میں ایک نئی روح پھونک دی۔
اجلاس میں موجود خواتین نے اپنی تقریروں میں کانفرنس کے موضوع پر اپنی رائےکااظہار کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی خواتین اور بچوں پر اسرائیلی بمباری کو ایک غیر انسانی اور قابل نفرت فعل قرار دیا۔
پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری ایک پاکستانی بلوچی ٹیلی ویژن وش چینل کی اینکر پرسن اور مشہور آرٹسٹ زبد انورنے سنبھالی ہوئی تھی۔ جبکہ دوسری مشھور چینلوں سے مرتبط فعال خواتین نے بھی مذاکرے میں بھرپور شرکت کی۔
اپنا تبصرہ لکھیں.