آٹھویں بین الاقوامی تهران فلم میلے میں شرکت کی دعوت
تہران میونسپلٹی کی ثقافت اور آرٹ کمیٹی "شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور اخلاقیات کی اصلاح" کے نعرے کے ساتھ، تہران کو عالم اسلام کیلئے ایک ماڈل شہر کے طور پیش کرنے کے مقصد سے تہران میں آٹھویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد کر رہی ہے۔

یہ میلہ 2022 میں سب سے اہم شہری سنیما ایونٹ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس میلے میں مشہور فلم فنکاروں کو دعوت دینے کے ساتھ ساتھ چھ حصوں میں سینما آرٹ مقابلے کے پروگرام درج ذیل ترتیب سے منعقد ہونگے:
"ایرانی فلم سازی کا مقابلہ"، "بین الاقوامی فلم سازی کا مقابلہ"، "مقامی فلموں کا مقابلہ"، "ایرانی اشتہاری فلموں کا مقابلہ" اور شہری اور صنعتی زندگی کے لیے اخلاقی اصولوں کے حامل ایک موزوں نمونے کی بنیاد پر ایرانی اور اسلامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے "شہری تخلیقات کے مقابلے" شامل ہیں۔
بین الاقوامی فلم سازی کے مقابلے
آٹھویں شہری فلم فیسٹیول کے بین الاقوامی سیکشن کا مقصد شہری زندگی اور شہری نظم و نسق کے شعبے میں عالمی سینما کے تخلیقی اور اثرانگیز آثار کی نشاندہی کرنا اور دنیا بھر کے شہروں کے درمیان تجربات اور خیالات کے تبادلے کے لیے گنجایش پیدا کرناہے۔ اس مقابلے کے دو حصے درج ذیل ترتیب سے انجام پائیں گے: "بین الاقوامی فلمی مقابلہ" اور "خصوصی فلمی مقابلہ"۔
میلے میں شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن www.shahrfilmfest.com/en سائٹ کے ذریعے 10 مئی 2022 تک ممکن ہے۔