ولادتِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور یومِ دختر کی مناسبت سے خانہ فرہنگ حیدرآباد میں ایک شاندار جشن کا انعقاد کیا گیا

21 مئی 2023 بروز اتوار اور عشرۂ کرامت کے آغاز پر ولادتِ حضرت معصومہ (س) اور یومِ دختر کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد میں ایک جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد کی خواتین اور بیٹیوں نے شرکت کی۔
قرآن کریم کی تلاوت کے بعد خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ حیدرآباد کے ڈائیریکٹر جنرل رضا پارسا کی زوجہ محترمہ کے استقبالیہ کلمات سے محفل کا آغاز کیا گیا۔ اس کے بعد حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے متعلق اردو سب ٹائٹل کے ساتھ آیت اللہ خامنہ ای کی خطاب کی ویڈیو حاضرینِ محفل کو دکھائی گئی اور ساتھ ساتھ سیدہ والہا نے اپنے بھائی حر حسین کے ساتھ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی شان میں منقبت بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ پورے جشن میں وقتاً فوقتاً یومِ دختر کے حوالے سے حاضرینِ محفل کو ویڈیوز دکھائی جاتی رہیں۔
اس کے بعد سیدہ ام ابیہا موسوی اور سیدہ زائرہ بتول نے جشن کے حوالے سے تقریر کی اور تقریر کے بعد جامعہ الزہراء کی طالبات شگفتہ لغاری اور سحر کاظمی نے حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی شان میں منقبت پیش کی۔
آخر میں چند مقابلے بھی کیے گئے اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے ڈائیریکٹر جنرل رضا پارسا کے ہاتھوں سے جیتنے والوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ آخر میں ولادت کے کیک کاٹنے سے یہ جشن اختتام پذیر ہوا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.