• Apr 18 2023 - 05:48
  • 100
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور سردار خان کے انتقال کے موقع پر مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری کی طرف سے تعزیتی پیغام

انا للہ و انا الیہ راجعون
 
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور سردار خان کے انتقال کی خبر رنج و الم کا باعث بنی ہے۔
 
انہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر تینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ ہمیشہ ان کی تقاریر اور گفتگو میں وحدت امت اسلام اور تقریب مذاہب کے مسائل کی باتیں واضح اور نمایاں طور پر موجود تھیں۔ 
 
استکبار اور غرور کی مخلافت کا جذبہ، مظل ٹیوم فلسطینی قوم کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مخالفت مرحوم مفتی عبد الشکور سردار خان کے افکار و نظریات میں شامل تھے۔
 
میں اس نقصان پر جمہوریہ اسلامی پاکستان کی حکومت اور عوام کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر و عافیت عطا فرمائے۔
 
حمید شہریاری
سیکرٹری جنرل مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی
مدیر سیستم

مدیر سیستم

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: