• Oct 11 2025 - 11:33
  • 13
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

مھران آرٹ کاؤنسل لطیف آباد حیدرآباد میں سندھ آرٹ انڈس کلر نمائش کا انعقاد

11 اکتوبر 2025 سندھ آرٹ انڈس کلر نمائش مھران آرٹ کاؤنسل لطیف آباد حیدرآباد میں سندھ کے باکمال فنکاروں کے فن پارے، رنگوں احساسات اور ثقافتی جمالیات سے بھرپور آرٹ نمایش میں محترم پروفیسر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سندھ یونیورسٹی کی دعوت پر خانۂ فرہنگِ جمہوریۂ اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جناب رضا پارسا صاحب کی شرکت جس میں سندھ کے معروف آرٹسٹوں کی پینٹنگز کی نمایش رکھی گئی ۔۔ 

جناب پارسا کا کہنا تھا کہ، آج 'سندھ آرٹ انڈس کلر نمائش' میں شرکت کر کے میری آنکھیں اور روح دونوں مسرور ہو گئیں۔ یہ نمائش صرف فن پاروں کا مجموعہ نہیں، بلکہ سندھ کی گہری ثقافت اور اُس کے فنکاروں کے سچے احساسات کا زندہ مظہر ہے۔" ​"واقعی، ہر پینٹنگ اپنے اندر ایک مکمل داستان سموئے ہوئے ہے۔ یہ رنگ اور برش کا کام محض آرٹ نہیں، یہ سندھ کے دل کی دھڑکن ہے، جہاں ہر ریشہ میں مٹی کی خوشبو، محبت اور تاریخی جمالیات گُھلی ہوئی ہے۔" ​"مجھے خاص طور پر یہاں کی منظر کشی اور رنگوں کا اچھوتا امتزاج بے حد دلکش لگا۔ فنکاروں نے جس کمال مہارت سے اپنے 'احساسات' کو کینوس پر منتقل کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہر فن پارہ ہم سے براہِ راست ہمکلام ہو رہا ہے۔" ​"باکمال فنکاروں کے اس تخلیقی سفر کو سلام! میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، سندھ یونیورسٹی، اور مہران آرٹ کونسل کو اس کامیاب اور دل موہ لینے والی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: