معرقہ حق جشن آزادی کے حوالے سے مہران آرٹس کونسل میں تقریب
معرقہ حق جشن آزادی کے حوالے سے مہران آرٹس کونسل میں تقریب آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پرچم لہرایا گیا۔

معرقہ حق جشن آزادی کے حوالے سے مہران آرٹس کونسل میں تقریب 07/08/2025 بمطابق 1404/05/16 صبح 11 بجے جس میں آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پرچم لہرایا گیا۔ اسکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوں پیش کیے اور تقاریر کیں۔ معزز مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔ حیدرآباد شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ محکمہ ثقافت سید کی جانب سے معرکہ حق جشن آزادی کے موقع پر مہران آرٹس کونسل لطیف اباد حیدرآباد میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد محمد رضا پارسا۔ دی آرٹس کونسل آف حیدراباد کے عشرت علی خان ، ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے سیکرٹری جاوید اقبال،محمد تقی شیخ۔ انجمن تاجران سندھ کے صلاح الدین غوری تھے۔۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رضا پارسا نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کے کردار اور بہترین حکمت عملی نے ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس کا جشن پاکستان کے ہر شہر میں حب الوطنی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل پاکستان اور ایران کا مشترکہ دشمن ہے اور وہ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور ایران میں مضبوط تعلق پیدا نہ ہو سکے۔ انشاءاللہ آنے والے وقت میں ایران اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ علاوہ ازیں تقریب میں صراط الہی اسکول آف اہلبیت قاسم آباد ،ہانی اسکول لطیف آباد اور دیگر اسکولوں کے بچوں نے تقاریر کیں اور مختلف اقسام کے ٹیبلو پیش کئے۔ جبکہ تقریب کے آخر میں سیکریٹری مھران آرٹ کاؤنسل نے ڈائریکٹر خانہ فرھنگ رضا پارسا کے ساتھ شجرکاری مھم کے پیغام کی خاطر اپنے ھاتھوں سے درخت لگائے اور پاکستان کے پرچم مل کر سربلند کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔۔ تقریب میں حیدراباد شہر کی علمی ادبی ثقافتی سماجی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ |
اپنا تبصرہ لکھیں.