مدرسہ مشارع العلوم کے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین سید حیدر عباس زیدی سے جمھوری اسلامی ایران حیدرآباد کے ثقافتی اتاشی کی فاتحہ خوانی کا دورہ ۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید حیدر عباس زیدی سے حیدرآباد میں جموری اسلامی ایران کے ثقافتی اتاشی کی ملاقات اور مدرسہ مشارع العلوم کا دورہ ۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد عباس زیدی کی وفات کے بعد، حیدرآباد کے ثقافتی اتاشی رضا پارسا، مورخہ 06/11/1401 بمطابق 26 جنوری 2023 بروز جمعرات کو مدرسہ مشارع العلوم میں جا کر ان کے فرزند مولانا حیدر عباس زیدی سے اظہار تعزیت کی۔
سب سے پہلے فاتحہ خوانی اور سید حیدر عباس زیدی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرنے کے بعد پارسا نے تنظیم کے معزز سربراہ اور کراچی میں ہمارے ملک ایران کے معزز قونصل جنرل کی طرف سے بھی تعزیت کی۔ انہوں نے طلباء کی تعلیم و تربیت اور مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج کے سلسلے میں مرحوم سید محمد عباس زیدی کی گرانقدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ خدا پر توکل اور اہل بیت (ع) کی مدد کے ساتھ اپنی راہ پر گامزن رہیں گے۔ سید حیدر عباس زیدی نے بھی رضا پارسا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی نئی ذمہ داری میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میں نے سنا کہ آپ حیدرآباد آئے ہیں تو میں آپ کو خوش آمدید کرنا چاہتا تھا لیکن والد کی بیماری نے مجھے آنے سے روک دیا اور دو تین دن بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے مدرسہ مشارع العلوم کے بارے میں یہ بھی کہا کہ یہ مدرسہ ۷۰ سال سے زائد عرصہ قبل خطہ سندھ میں ان کے دادا نے قائم کیا تھا اور اس وقت یہ پورے خطے کا پہلا مدرسہ تھا۔ بعد ازاں، پارسا نے سید حیدر عباس زیدی کے ہمراہ مدرسے اور کلاس رومز کا دورہ کیا۔ اس ملاقات کے اختتام پر ج ا ایران کے ثقافتی اتاشی نے حیدرآباد میں سید محمد عباس زیدی کے والد کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
|
|
اپنا تبصرہ لکھیں.