• Aug 30 2023 - 16:17
  • 2
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

سرپرست خانہ فرھنگ ایران حیدرآباد جناب رضا پارسا کی سندھ کے ممتاز پبلشرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

سرپرست خانہ فرھنگ ایران حیدرآباد جناب رضا پارسا کی سندھ کے ممتاز پبلشرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد
 
پاک - ایران ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے میں ترجمے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، بدھ 8 شہریور 1402 بمطابق 30 آگسٹ 2023 کو حیدرآباد میں ج ا ایران کلچر ہاؤس کے سربراہ رضا پارسا کی موجودگی میں حیدرآباد میں نجی شعبے کے متعدد پبلشرز کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی اور ایرانی پبلشرز کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے، آگے آنے والی رکاوٹوں اور مسائل وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا.  بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کے ادب کے حوالے سے آراء پر بات کی گئی۔ 
 اس میٹنگ میں روشنی پبلشنگ ہاؤس سے جناب ھلار نواز، رہبر کتاب پبلشنگ ہاؤس سے اظھار علی، ساحل پبلشنگ ہاؤس سے مور ساگر، ایلسا پبلشنگ ہاؤس سے واحد کاندھرو، سامبارا پبلشنگ ہاؤس سے ساجد سندھی اور مور پبلشنگ ہاؤس سے دیدار شاد موجود تھے۔
 دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی اور تہذیبی شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کی اشاعتی صلاحیتوں، خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کے میدان میں ؛   حیدرآباد میں اشاعت کے مواقع اور چیلنجز اور ایرانی اور پاکستانی پبلشرز کے تعاون میں درپیش رکاوٹیں اور ہدف کی زبان میں ترجمہ کے بعد فارسی کتابوں کے آڈیو ورژن کی اشاعت کے امکانات ان اہم ترین موضوعات میں سے تھے جن پر اس ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: