• Jun 8 2023 - 16:06
  • 96
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

خانہ فرہنگ حیدرآباد میں امام خمینی رح کی برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "امام خمینی کی نگاہ میں خواتین کا کردار" تھا

4 جون 2023 بروز اتوار کو خانہ فرہنگ حیدرآباد میں امام خمینی رح کی برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار منعقد ہوئی جس کا عنوان "امام خمینی کی نگاہ میں خواتین کا کردار" تھا جس میں جامعات کے اساتذہ اور دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی۔

 

خانہ فرہنگ حیدرآباد کے ڈائیریکٹر جنرل رضا پارسا نے اس سیمینار میں سب سے پہلے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امام خمینی رح کی نگاہ میں کسی سماج اور معاشرے کی ترقی کے لیے تہذیب بھی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں خواتین جو کردار ادا کر سکتی ہیں اس پر گفتگو کرتے ہوئے رضا پارسا نے کہا کہ امام خمینی اس بات کے قائل تھے کہ اگر سماج میں خواتین کی تربیت کی جائے تو پورے سماج کی تربیت ہو جائے گی کیونکہ انسانوں کی تربیت ماؤں کی گود میں ہوتی ہے۔ جس سماج اور معاشرے کی خواتین مہذب اور ترقی یافتہ ہوں وہاں پوری نسل مہذب اور ترقی یافتہ ہو جائے گی۔

اس کے بعد رضا پارسا نے انقلاب اسلامی ایران سے قبل جو خواتین سے متعلق دو نظریات تھے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلا نظریہ یہ تھا کہ خواتین محض کسی ایسے سامان کی طرح ہیں جو اس قابل ہیں کہ مرد انہیں خرید کریں اور دوسرا نظریہ یہ تھا کہ سماج اور معاشرے میں عورت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے لیکن امام خمینی رح نے اسلام کی روشنی میں ایک اور ہی راستہ نکالا اور فرمایا کہ خواتین شرعی حدود میں رہتے ہوئے علمی، تہذیبی، فنی، سیاسی اور اجتماعی شعبہ جات میں کام کر سکتی ہیں۔

اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر سید فرمان علی شاہ رضوی نے "امام خمینی رح کی نگاہ میں خواتین کے کردار" کے موضوع پر اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے انہوں نے امام خمینی کی تاریخ ساز شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بیان کیا کہ بے شمار خواتین اس دور میں امام خمینی رح کے حامیوں میں شامل تھیں۔ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد خواتین کو بہت اہمیت دی گئی۔ جب ہم ایران کی تعلیم یافتہ خواتین، جامعات میں کام کرنے والی خواتین اور بڑے عہدوں پر فائز ایرانی خواتین کے اعداد و شمار پر توجہ کرتے ہیں تو یہ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ ایران میں خواتین کو یہ مقام و مرتبہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد ہی حاصل ہوا ہے۔

اس کے بعد جمعیت علماء پاکستان کے رکن ڈاکٹر یونس دانش نے سیمینار کے اس موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے سماج اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ عورت کبھی ماں کی صورت میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، کبھی بہن کی صورت میں اپنا کردار ادا کرتی ہے اور کبھی زوجہ کی صورت میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ عورت کا یہ کردار سماج اور معاشرے کی ترقی کے لیے ہوتا ہے۔ جہاں معاشرہ دینی اور اسلامی ہو تو وہاں عورت کا کردار حضرت زہرا س کے کردار کے مطابق ہوتا ہے۔ امام خمینی رح کے بقول یہ عورت ہی ہوتی ہے جو معاشرے کو ایک مثالی شخصیت عطا کرتی ہے۔ ہم شاہد ہیں کہ عورتوں نے انقلاب اسلامی ایران کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آخر میں مدرسہ ابوتراب ہالا کے سرپرست حجت الاسلام دوست علی سعیدی نے سیمینار کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امام خمینی رح نے ہمیشہ اسلامی حکومت میں خواتین کے حقوق کی بات کی اور آج بھی اسلامی قوانین کے تحت ایران میں خواتین آزاد ہیں۔ اسلامی ایران میں خواتین ملک کے اہم شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

مدیر سیستم

مدیر سیستم

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: