• Apr 18 2023 - 19:49
  • 156
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران حیدرآباد کی درخواست پر جناب وحید کرمی صاحب کو جمہوریہ اسلامی ایران کا قرآنی سفیر بنا حیدرآباد میں بھیجا گیا جہاں انہوں نے حیدرآباد کی کئی مساجد میں قرآن کی تلاوت کی۔

ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر ہر سال جمہوریہ اسلامی ایران کی طرف سے کئی بین الاقوامی قارئین قرآن کو تلاوت قرآن کے لیے دنیا کے مختلف حصوں میں میں بھیجا جاتا ہے۔

اس سال خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران حیدرآباد کی درخواست پر جناب وحید کرمی صاحب کو جمہوریہ اسلامی ایران کا قرآنی سفیر بنا کر اس شہر میں بھیجا گیا۔

وحید کرمی جمہوریہ اسلامی ایران کے ایک بین الاقوامی قاری قرآن ہیں جو کہ اب تک کئی ممالک میں قرآن کی تلاوت کر چکے ہیں جن میں سعودی عرب، عراق اور پاکستان شامل ہیں۔ انہیں ایران میں مندرجہ ذیل مقامات اور اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے:

1۔ انہیں سن 2000ء میں تحقیقی قرأت کے شعبے میں پہلی پوزیشن دی گئی۔

2۔ انہیں 2014ء میں دوبارہ تحقیقی قرأت کے شعبے میں پہلی پوزیشن دی گئی۔

3۔ انہیں شاگردوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن سے نوازا گیا۔

4۔ انہیں بسیجیان کے تحقیقی قرأت کے مقابلے میں بھی پہلی پوزیشن سے نوازا گیا۔

5۔ وہ جمہوریہ اسلامی ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر قرأت کا لائسنس بھی رکھتے ہیں۔

 

وحید کرمی 15 اپریل 2023 بروز اتوار سے حیدرآباد کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں قرآن پاک کی تلاوت کر چکے ہیں۔ ان تمام محافل میں خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران حیدرآباد کے ڈائیریکٹر رضا پارسا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وحید کرمی حیدرآباد میں 20 اپریل بروز جمعرات تک تلاوت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

وہ اس دوران جامع مسجد لطیف آباد یونٹ 8، جامع مسجد مجاہد، رحمانیہ مسجد، مسجد جنت الفردوس، محمدی مسجد، جامع مسجد بریلوی، امام بارگاہ ابو تراب ٹنڈو آغا، مدرسہ حسینہ مشن اور امام بارگاہ و مسجد حسینی میں قرآن کی تلاوت کر چکے ہیں۔ ایرانی قاری کی تلاوت کو مساجد و امام بارگاہوں میں موجود حاضرین نے بہت پسند کیا اور داد و تحسین سے نوازا۔

مدیر سیستم

مدیر سیستم

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: