• Sep 18 2025 - 10:41
  • 19
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران، حیدرآباد کے ڈائریکٹر رضا پارسا کا حیدرآباد میں واقع شمس العلماء علامہ داؤد پوتہ لائبریری اور دیگر کتب خانوں کا دورہ

18 ستمبر 2025 کو، قونصل خانہ ایران، کراچی-حیدرآباد کے ثقافتی اتاشی اور خانہ فرہنگ ایران، حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل، رضا پارسا نے قاسم آباد، حیدرآباد میں واقع شمس العلماء علامہ داؤد پوتہ لائبریری کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران، انہوں نے لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جن میں داؤد پوتہ سیکشن، محترمہ بینظیر بھٹو سیکشن، اور سی ایس ایس سیکشن شامل تھے۔ انہوں نے ان حصوں کی تفصیلات پر بھی گفتگو کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر بشارت علی کی نگرانی میں حیدرآباد ریجن کی دیگر لائبریریوں کا بھی دورہ کیا، جن میں: ​خان بہادر عظیم خان سندھ گورنمنٹ لائبریری، حیدرآباد (لائبریرین: میڈم صبا ایوب) ​حسرت موہانی سینٹر لائبریری، حیدرآباد (ڈپٹی ڈائریکٹر: میڈم امبیا سہتو) ​شاہ عبداللطیف لائبریری، حیدرآباد (لائبریرین: میڈم حلیمہ سحر) ​سندھ گورنمنٹ لائبریری، کوٹری، ضلع جامشورو (اسسٹنٹ ڈائریکٹر: سید محسن علی شاہ) ​ان تمام لائبریریوں کے دورے کے دوران، تمام نگرانوں نے ڈائریکٹر رضا پارسا کا شاندار استقبال کیا اور ان کو سندھی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا، ڈائریکٹر رضا پارسا نے خانہ فرھنگ ایران حیدرآباد کی روایت مطابق تمام نگرانوں کو حضرت رسول خدا صہ کی سیرت اور شھید ابراھیم رئیسی سابق صدر ایران کی بے لوث خدمت گذار کا تحفہ پیش کیا، رضا پارسا نے اس پزیرائی اور محبت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائبریریوں میں طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد کو مطالعہ کرتے دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ سندھ کے لوگ علم سے گہری محبت رکھتے ہیں اور اپنی علمی پیاس بجھانے کے لیے کتاب خانوں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتابوں کا مطالعہ کرنا رہبرِ انقلابِ اسلامی ایران، خامنہ ای کا پسندیدہ عمل ہے۔ ملاقات کے اختتام پر، انہوں نے ڈائریکٹر بشارت حسین کی بے حد محبت اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تمام لائبریریوں میں انتھک کوششوں اور سرگرمی سے بے حد متاثر ہوئے۔

حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: