حیدرآباد کی سادات کالونی میں واقع امام بارگاہ معصومین میں مرحوم صدر اور ان کے ساتھیوں کی مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا اهتمام
.jpeg)
حیدرآباد کی سادات کالونی میں واقع امام بارگاہ معصومین میں مرحوم صدر اور ان کے ساتھیوں کی مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا اهتمام بروز جمعرات 03/03/1403 بمطابق 23/05/2024 کو حیدرآباد کی سادات کالونی لطیف آباد میں واقع امام بارگاہ معصومین میں شہر کی خواتین کی ایک جماعت کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حیدرآباد میں ج ا ایران کے ثقافتی سربراہ کی اھلیہ نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے هوا اور اس کے بعد حیدرآباد کی سرگرم خواتین میں سے ایک محترمہ شگفته نے شرکاء کو آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بارے میں وضاحتیں پیش کی.
اس کے بعد ج ا ایران کے ثقافتی اتاشی کی اهلیہ نے تقریر کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں آیت اللہ رئیسی کے کردار اور عوام کی خدمت میں ان کے انتھک جذبے کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ ایک مقامی خاتون نے مقام شہداء کی عظمت کے بارے میں تقریر کی اور سانحہ کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس کا اختتام کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی پذیرایی کی گئی۔
|
اپنا تبصرہ لکھیں.