• May 12 2024 - 13:22
  • 33
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

حکیم ابوالقاسم فردوسی کے بارے میں ایک تقریب خانه فرهنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد میں منعقد هوا

دوران گفتگو
حکیم ابوالقاسم فردوسی کی شخصیت اور شاعری پر ایک سیشن 12 مئی 2024 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ہاؤس حیدرآباد میں منعقد ہوا،
جس میں فارسی شاعری اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
یہ سیشن فردوسی اور ان کی شاہکار نظم شاهنامہ کے بارے میں دو ویڈیو کلپس کی اسکریننگ کے ساتھ شروع ہوا، جو انگریزی اور اردو زبان میں تھے۔
پھر حیدرآباد کے شاعر شبیر کوکر نے فردوسی کے بارے میں ایک نظم سنائی، جو انہوں نے اپنی ایک کتاب میں شائع کی تھی۔
اس کے بعد رضا پارسا، کلچرل اتاشی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرھنگ حیدرآباد کے سربراہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور فردوسی کی شاعری کی اہمیت اور فارسی زبان کو برقرار رکھنے میں اس کے کردار پر بات کی۔ انہوں نے زور دیا کہ اس اہمیت کی وجہ سے فردوسی کی یادگاری دن ایرانی کیلنڈر میں فارسی زبان کی حفاظت کے دن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
آقای رضا پارسا نے شاهنامہ میں حکمت کی آمد کو بھی ذکر کیا، کهتے هوئے که یهی وجہ ہے کہ فردوسی کو شاعر ہونے کے علاوه ایک حکیم سمجھا جاتا ہے۔ انهوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن شاہنامہ کلچرل ہاؤس میں فارسی میں پڑها جائے گا اور تمام مهمان اسے سمجھیں گے۔
پروگرام کے مرکزی اسپیکر پروفیسر جامی چانڈیو تھے، جو سندھ صوبے کے ایک ممتاز محقق ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک گھنٹے سے زائد خطاب میں فردوسی کی شاعری کی اہمیت، اس کے نمایاں پہلوؤں اور فارسی زبان کو برقرار رکھنے میں اس کے کردار پر بات کی۔ انہوں نے رستم اور سہراب کے درمیان جنگ کی تباہی کو بھی ذکر کیا، کہانی کو اختصار کے ساتھ بیان کیا، جو سامعین کی جذباتی ردعمل کا باعث بنا۔ آخر میں چانڈیو نے مہمانوں کے فردوسی کے بارے میں سوالات کا جواب دیا۔
سامعین کے سوالات کا جواب دینے کے بعد، تقریب کے آخر میں آقای رضا پارسا نے جامی چانڈیو کو یونیسکو میں رجسٹرڈ ایران کے ثقافتی ورثے کا ایک قیمتی ذخیرہ پیش کرکے فارسی ثقافت اور ادب کی ممتاز شخصیات کو متعارف کرانے اور ان کی ترویج میں ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

1 آقای رضا پارسا خوش آمدید کرتے ہوئے جامی چادیو گفتگو کرتے ہوئے ۲ ایران کے ثقافتی ورثے کا ایک قیمتی ذخیرہ دیتے

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: