• Aug 28 2025 - 11:39
  • 12
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

جامعہ سندھ جامشورو میں چہپن واں سالانہ یومِ امام حسین علیہ السلام کامرس ڈیپارٹمنٹ کے کانفرنس ھال میں منعقد ہوا۔

مؤرخہ 28 آگسٹ 2025 کو اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان جامعہ سندھ یونیورسٹی کے زیرِاہتمام جامعہ سندھ جامشورو میں چہپن واں سالانہ“یومِ امام حسین علیہ السلام” کامرس ڈیپارٹمنٹ کے کانفرنس ھال میں منعقد ہوا۔

پروگرام سے عالمی اسلامی اسکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی، ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ایران حیدرآباد محترم رضا پارسا، عیسائی اسکالر محترم شعیب پیولس،پرنسپل موسسہ و اسکول صراط الھی معلمہ سیدہ معصومہ موسوی، مولانا ظہیر حسین قمی، مرکزی صدر اے ایس او پاکستان محترم سید منظر حسین نقوی اور محترم سید پسند شاہ رضوی نے خطاب کیا۔

ڈائریکٹر صاحب نے یوم حسین ع میں خطاب کرتے ہوئے کہا، امام حسین ع نے ھمیں ایک ہی جملے میں ایک پُرسکون زندگی اور جاوید زندگی گزارنے کے لیے بتادیا کہ حسین علیہ السلام جیسا یزید (ل) جیسے کے آگے کبھی سر خم نہیں کرے گا ۔۔

مقررین نے اپنے خطابات میں امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی، پیغامِ کربلا اور عصرِ حاضر میں اس کی معنویت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلبہ نے بھی امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور فلسفۂ شہادت پر پرجوش تقاریر پیش کیں۔

پروگرام کے اختتام پر نیازِ امام حسین علیہ السلام تقسیم کیا اورامامِ عصر حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے تعجیلِ ظہور کی دعا سے اختتام ہوا..

حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: