• Oct 15 2025 - 11:49
  • 17
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

بسنت ہال کلچرل سینٹر حیدرآباد میں عالمی یومِ دیہی خواتین کے سیمینار کا انعقاد

بسنت ہال کلچرل سینٹر حیدرآباد میں عالمی یومِ دیہی خواتین کا سیمینار

15 اکتوبر 2025 ڈائریکٹر بسنت ہال کلچرل سینٹر حیدرآباد محترمہ ثوبیہ شیخ کی دعوت پر ڈائریکٹر خانہ فرھنگ جمھوری اسلامی ایران-حیدرآباد جناب رضا پارسا کی خصوصی شرکت۔

 ​بسنت ہال کلچرل سینٹر نے عالمی یومِ دیہی خواتین منایا گیا، جس میں ان خواتین کے محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو ہمارے کھیتوں، خاندانوں اور ثقافت کو سنبھالتی ہیں۔ ​اس پُر وقار تقریب کی زینت بننے والی معزز شخصیات میں سابق سینیٹر مہتاب اکبر راشدی، سابق سینیٹر کرشنا کماری، نورالہدیٰ شاہ، ڈاکٹر رضوانہ انصاری، ڈاکٹر فاطمہ حسن، کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی، ای ایف ٹی کے ٹرسٹی شمس الحق میمن، اور ایران کے کلچرل اتاشی (کراچی -حیدرآباد) ڈائریکٹر خانہ فرھنگ جمھوری اسلامی ایران-حیدرآباد رضا پارسا اور کئی دیگر نامور شخصیات شامل تھیں۔ ​اس موقع کی حقیقی طاقت شہداد پور سے آئی دیہی خواتین نے بڑھائی، جنہوں نے تقریب میں شرکت کی اور کھیتوں اور زرعی زمینوں پر کام کرنے والی خواتین کے طور پر اپنے عملی تجربات بیان کیے۔ ​شام کا اختتام نوجوان خواتین لوک گلوکاروں کی جانب سے "شاہ جی وائی" کی دل کو چھو لینے والی پرفارمنس سے ہوا، جو سندھ کی بیٹیوں کے جذبے کی عکاسی کر رہی تھی۔

حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: