اسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچر آرگنائزیشن نے حوزہ ہنر انقلاب اسلامی کی مشارکت سے امام خمینی عالمی ایوارڈ کا انعقاد کیا ہے
اسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچر آرگنائزیشن نے حوزہ ہنر انقلاب اسلامی کی مشارکت سے امام خمینی عالمی ایوارڈ کا انعقاد کیا ہے۔
امام خمینی عالمی ایوارڈ انقلاب اسلامی کا سب سے نمایاں ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ منفرد و ممتاز علمی تخلیقات اور فکری، سیاسی اور سماجی خصوصیات کے حامل اقدامات و فعالیتوں کی بنیاد پر سب سے زیادہ متاثر کن حقیقی بین الاقوامی اشخاص کو دیا جائے گا۔ اسی لیے اساتذہ، فنکاروں اور دلچسپی رکھنے والے حضرات کو اس ایوارڈ مقابلے میں مدعو کیا جاتا ہے۔
شرائط (برائے شرکت) :
1۔ تخلیقات صرف مندرجہ ذیل ویب سائٹ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں
2۔ اپنی تخلیقات بھیجنے سے پہلے ویب سائٹ پر داخلہ لینا ضروری ہے۔
3۔ بین الاقوامی ایوارڈ ہونے کی وجہ سے تخلیقات کا آئیکونک یا تصویری ہونا ضروری ہے
4- تمغوں اور مجسموں کی صلاحیت کے علاوہ، تخلیقات کو امام خمینی عالمی ایوارڈ کے بصری شناخت کی شکل میں بھی کردار ادا کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
5۔ امام خمینی عالمی ایوارڈ کو ڈیزائن کرنے، بنانے اور پیش کرنے کی تکنیک اور فنکارانہ انداز میں کوئی پابندی نہیں ہے۔
6۔ منتخب تخلیقات کے مادی حقوق اور امام خمینی عالمی ایوارڈ کی شکل میں تخلیقات کی کسی بھی تشہیر اور تبلیغ کا تعلق منتظمین سے ہے۔ اور اس ایوارڈ کے لیے منتخب کردہ تخلیقات بطور نشان اور عالمی انعام کے مرکزی مجسمے کا استحصال کیا جائے گا۔
7۔ تخلیقات کا مالک ہونے کے دعوے کے ذمہ دار وہ حضرات ہیں جو تخلیقات کے مالک ہونے کی حیثیت سے مقابلے کے فارم پر دستخط کریں گے۔
8۔ مقابلے کے لیے منتخب تخلیقات سے امام خمینی عالمی ایوارڈ کے نشان اور مجسمے کی تیاری کے عمل کے بارے میں فیصلہ کرنا سیکرٹریٹ کی ذمہ داری ہے۔
9۔ تصاویر کا واضح (High quality) اور کئی زاویوں سے ہونا ضروری ہے۔ JPG فارمٹ کی ریزولوشن کا 300 dpi ہونا بھی ضروری ہے۔
10۔ مجوزہ ڈیزائن کی مکمل وضاحت اور جواز کے ساتھ ساتھ (تخلیقات کی قسم، کام کے طول و عرض، تکنیک، بناوٹ وغیرہ) اور پی ڈی ایف کی شکل میں بصری شناخت کا وضاحتی کتابچہ ہونا ضروری ہے۔
11۔ پروگرام میں تمام فنکار شرکت کر سکتے ہیں۔
12۔ تخلیقات انفرادی اور اجتماعی دونوں صورتوں میں بھیج سکتے ہیں۔ اجتماعی طور پر بھیجنے کی صورت میں گروپ کے تمام افراد کے نام بیان کرنا ضروری ہے۔
13۔ ہر فنکار زیادہ سے زیادہ 3 تخلیقات بھیج سکتا ہے۔
جج: محمد علی کشاورز، مسعود نجابتی، مصطفی گودرزی
داخلہ اور تخلیقات بھیجنے کی آخری تاریخ: 1 دسمبر 2023
نتیجہ: 3 دسمبر 2023 کو فیصلہ کیا جائے گا اور 6 دسمبر کو منتخب اور برگزیدہ تخلیقات کا اعلان کیا جائے گا۔
انعامات:
پہلی پوزیشن: اعزازی ڈپلومہ اور دو بہار آزادی کے مکمل سکے
دوسری پوزیشن: اعزازی ڈپلومہ اور ایک بہار آزادی کا مکمل سکہ
تیسری پوزیشن: اعزازی ڈپلومہ اور آدھا بہار آزادی سکہ
مزید معلومات کے لیے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد سے رابطہ کریں:
022-3862555
اپنا تبصرہ لکھیں.