• May 20 2024 - 15:22
  • 34
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

آیت الله ابراھیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر حیدرآباد خانه فرهنگ ایران میں فاتحه خوانی کا اھتمام ھوا۔

{"status":"error","msg":"Unable to connect to the remote server"}

آیت اللہ ابراھیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر حیدرآباد خانہ فرہنگ ایران میں فاتحہ خوانی کا اھتمام ھوا۔ 
 
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم صدر، وزیر خارجہ، امام جمعہ، تبریز کے گورنر اور دیگر ساتھیوں کے انتقال کی حتمی خبر کے اعلان کے بعد،
پیر 31/02/1403 کو خانہ فرھنگ کے ھال میں ملک کے پرچم کو نیم بلند کرنے اور نمائندگی کو سیاہ پوش کرنے کے بعد،
مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی مجلس منعقد کی گئی۔ اس مجلس میں خانہ فرھنگ کے اساتذہ،
کلاسوں کے طلبہ اور ان کے خاندانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک افراد نے فاتحہ خوانی کے بعد مرحومین کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت
اور مغفرت کی دعا کی اور رضا پارسا، خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران حیدرآباد کے ثقافتی اتاشی، سے تعزیت کی۔
اس موقع پر ایک یادگاری کتاب بھی کھولی گئی، جس پر شرکاء نے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
 
تقریب کے اختتام پر رضا پارسا نے چند نیوز چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا
اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ابتدا سے اب تک اس سے کہیں زیادہ سخت واقعات کا سامنا کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، یہ واقعہ ملک کے موجودہ امور میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا اور آئین کے مطابق
آئندہ پچاس دنوں کے اندر نئے صدر کے انتخاب کے لیے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

جناب رضا پارسا تاثرات کتاب

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: