• Dec 26 2025 - 11:03
  • 31
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریۂ ایران راولپنڈی کے زیرِاہتمام نیشنل آرٹ کالج راولپنڈی کیمپس میں شبِ یلدا کی مناسبت سے ایک باوقار ثقافتی تقریب کا انعقاد

اس موقع پر ایرانی روایتی دسترخوان نہایت سلیقے اور خوبصورتی سے سجایا گیا، جس میں ایرانی دستکاری کی نادر اشیاء، خشک میوہ جات اور پھل رکھے گئے

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریۂ ایران، راولپنڈی کے زیرِاہتمام نیشنل آرٹ کالج راولپنڈی کیمپس میں شبِ یلدا کی مناسبت سے ایک باوقار ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ایرانی تہذیب و ثقافت کی قدیم روایات کو اجاگر کرنا اور پاک۔ایران ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔اس موقع پر ایرانی روایتی دسترخوان نہایت سلیقے اور خوبصورتی سے سجایا گیا، جس میں ایرانی دستکاری کی نادر اشیاء، خشک میوہ جات اور پھل رکھے گئے، جو شبِ یلدا کی روایتی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ تقریب میں فنونِ لطیفہ، ادب اور ثقافت سے وابستہ معزز شخصیات، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے شبِ یلدا کی تاریخی و ثقافتی اہمیت پر اظہار خیال کرتے کرتے ہوئے اس طرح کی تقریبات کو پاک۔ایران ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریۂ ایران ڈاکٹر مہدی طاہری نے شبِ یلدا کے تاریخی پس منظر اور اس اہم ثقافتی روایت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اس کی تہذیبی اور تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: