ہمارے بارے میں

پاکستان - راولپنڈی

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی کا تعارف
دنیا کے 84 ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مراکز فعال ہیں جن میں سے ایک خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی ہے جو کہ پاکستان کے صوبہ پنچاب میں و اقع ہے.
 خانہ فرہنگ راولپنڈی بھی ان تمام ثقافتی مراکز کی طرح ایران کی اسلامی ثقافت و روابط کی آرگنائزیشن سے منسلک ہے.
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی کی عمارت اسلامی جمہوریہ ایران کی ملکیت اوراس کی تاریخ 69 سال پرانی ہے.
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی 1955عیسوی میں بنا اور دونوں ہمسایہ  اور برادر ملکوں کے درمیان ثقافتی ،تاریخی اور علمی روابط کو مستحکم کرنے میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے.

اتحاد بین المسلمین ،مذہبی ہم آہنگی اوراتحاد و اتفاق کے فروغ کے لئے مختلف پروگرام ،محفل نعت،محفل مشاعرہ و مسالمہ ،کانفرنسز ،قرآنی محافل،دونوں ملکوں کی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام کے انعقاد کے علاوہ فارسی زبان و ادب کے فروغ ،مصوری اورخطاطی سکھانے کے لئے ہفتہ وار کلاسیں منعقد ہوتی ہیں،جس کیلئے سینئر اور ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں.
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی چار کمروں،دو کلاس رومز اورایک بڑے حال پر مشتمل ہے.خانہ فرہنگ راولپنڈی میں (20000)کتابوں پر مشتمل ایک بہت خوبصورت لائبریری بھی موجودہے جہاں طلبہ و طالبات کیلئے لگ جگہ مختص ہے ، دفتری اوقات میں طلبا ء و طالبات لائبریری سے استفادہ کرسکتے ہیں.
خانہ فرہنگ میں ہرسال مختلف مناسبت سے سیمینارز ،کانفرنسز،سیمپوزمز اوردیگر پروگرام کے ساتھ ثقافتی نمائشگاہوں کا انعقاد کیا جاتا ہے.
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے اہداف و مقاصد میں دونوں اسلامی ممالک کے درمیان ادبی ،ثقافتی ،تعلیمی اوردینی تعلقات کو مستحکم کرنا اور دونوں ملکوں کے مابین اسلامی ،ایران اورپاکستانی ثقافت و تہذیب کا تعارف،دونوں ممالک کے درمیان اتحاد، دوستی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا،مشترکہ ثقافتی ورثے کی تقویت کے لیے فارسی زبان اور ادب کا فروغ، دونوں ممالک کے ادبی، سائنسی، ثقافتی اور ہنری شخصیات کا تعارف،دونوں ملکوں کی مختلف یونیورسٹیوں میں پروفیسروں اور طلبا کے تبادلے اور پاکستانی طلبا کو ایرانی یونیورسٹیوں میں سکالرشپس کی فراہمی کے لئے اقدامات سمیت سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے، دونوں ممالک کے پرکشش سیاحتی اور مقدس مقامات کا تعارف ،شامل ہیں.

پتہ:     46-A, ایران روڈ سٹلایٹ ٹاون، راولپنڈی
فیسبوک: https://www.facebook.com/iranculturalrawalpindi1
انسٹاگرام: https://www.instagram.com/iran_culture_center
ایمیل:  rawalpindi@icro.ir ، c.h.rawalpindi@gmail.com
فون:    0092514932225 - 0092514932248

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: