8 برس بعد، ایران و پاکسان کے مشترکہ قونصلر کمیشن کا انعقاد
تہران - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کا چھٹا مشترکہ قونصلر کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزارت خارجہ میں پارلیمنٹ، قونصل خانے اوردوسرے ملکوں میں مقیم ایرانیوں کے امور کے ڈائریکٹر اور پاکستان کے نائـب وزیر داخلہ نے کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں پارلیمنٹ، قونصل خانے اوردوسرے ملکوں میں مقیم ایرانیوں کے امور کے ڈائریکٹر اور پاکستان کے نائـب وزیر داخلہ کی صدارت میں تہران میں تعمیری ماحول میں دونوں ملکوں کا مشترکہ قونصلر کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں، ایرانیوں کے لئے ویزا میں سہولت، طلبہ کے مسائل کے حل، لانچوں کو چھوڑے جانے، سزا یافتہ افراد کی منتقلی، مجرموں کی حوالگی، عدالتی تعاون کے معاہدے ، قیدیوں کے امور، غیر ملکیوں کے مسائل، دونوں ملکوں کے ڈرائیونگ لائسنس کو تسلیم کئے جانے، سرحدی پولیس میں تعاون، یونیورسٹی میں تعاون میں اضافے جیسے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں فریقین نے اچھے پڑوس کی پالیسیوں اور مسائل کے حل اور باہمی تعلقات میں فروغ کے لئے کونسلر سہولتوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ جن امور پر اتفاق ہوا ہے ان پر پوری طرح سے عمل در آمد تک، فریقین کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
اپنا تبصرہ لکھیں.