• Sep 22 2023 - 12:22
  • 134
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

صدر سید ابراہیم رئیسی: ایران اور پاکستان کے اچھے روابط بین الاقوامی تغیرات سے متاثر نہیں ہوں گے۔

صدر ایران نے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے اچھے روابط بین الاقوامی تغیرات سے متاثر نہیں ہوں گے کہا ہے کہ ایران کے نقطہ نگاہ سے پاکستان کے ساتھ ہمسائگی تجارت کے فروغ اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے بہترین موقع ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنےدورہ نیویارک کے دوسرے دن ، اپنی قیامگاہ پر پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ۔

   اس ملاقات میں صدر ایران نے کہا کہ  گنجائشوں کے پیش نظر دونوں ملکوں کے روابط کی موجودہ سطح ناکافی ہے ۔ سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو باہمی روابط کی زیادہ زیادہ سے توسیع میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے    

 انھوں نے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بین الاقوامی تغیرات ایران اور پاکستان کے باہمی روابط کو متاثر نہیں کرسکتے، دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں  سے روابط بڑھانے کے لئے کام لئے جانے کی ضرورت پر زور یا ۔ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد اپنی ہمسائگی سے تجارت کے فروغ اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے کام لے سکتے ہیں ۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: