• Jan 16 2024 - 09:58
  • 97
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے محسن ملت شیخ محسن علی نجفی کی المناک رحلت پر تعزیتی بیان

 
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
إنا لله وإنا إلیه راجعون
عالم با عمل حجت الاسلام و المسلمین جناب شیخ محسن علی نجفی (رضوان اللہ علیہ) کے ارتحال کی خبر انتہائی رنج والم کا باعث بنی۔ ان بزرگوار نے اپنی عمر شریف کا کثیر حصہ دین مبین کی ترویج اور مؤمنین کی خدمت میں صرف کیا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں کئی علمی و تربیتی مراکز کے قیام اور ان کے انتظام و انصرام کے ذریعے ایک ایمانی معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ جزاه الله خیر جزاء المحسنین
ان بزرگ عالم دین کی رحلت پر پاکستان کے ایمانی بھائیوں اور بہنوں، بالخصوص مرحوم کے پسماندگان اور محبین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے ایسے سعادت مند عالم دین کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔
ولا حول ولا قوة الا بالله العلى العظیم
26 جمادی الثانی 1445ھ
اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: