• May 30 2022 - 14:44
  • 262
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

ایران اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگرکرنے میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: ڈاکٹر حسین روزبہ ڈپٹی منسٹر وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی ایران

ایرانی ثقافتی قونصلیٹ اسلام آباد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ڈپٹی منسٹر برائے وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عظیم شاعر علامہ اقبال کو ایران کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ ایران میں سب سے زیادہ مشہور ہیں، انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای جو کہ ایران میں سیاسی لحاظ سے بھی اہم عہدے پر فائز ہیں، علامہ اقبال کے سب سے زیادہ گرویدہ ہیں۔

پاکستان خوبصورت ملک اور عوام مہمان نواز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہوئے ایرانی ڈپٹی منسٹر برائے وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی جناب ڈاکٹر حسین روزبہ نے ایرانی ثقافتی قونصلیٹ اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دورے میں ان کے ساتھ ڈاکٹر عرب اسدی جن کا تعلق وزارت ثقافت ایران سے ہے بھی شامل ہیں۔
پریس کانفرنس سے قبل انہوں نے مختلف سینئر سرکاری عہدے داران سے ملاقاتیں کیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثقافت اور دیگر مشترکات میں ایران اور پاکستان میں سب سے زیادہ مماثلت ہے اور اس مشترکہ ثقافت اور اقدارمیں موجود مماثلت کو دونوں ملکوں کو مل کرپروان چڑھانے کی ضرورت ہے اس کے ذریعے سے دونوں ملکوں کے عوام اور حکومت کو ایک دوسرے کے ساتھ قریب لایا جاسکتا ہے اورایران اس حوالے سے ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہے
ڈاکٹر حسین روزبہ نے کہا کہ پاکستان کے عظیم شاعر علامہ اقبال کو ایران کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ ایران میں سب سے زیادہ مشہورہیں انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران کے رہبرآیت اللہ خامنہ ای جو کہ ایران میں سیاسی لحاظ سے بھی اہم عہدے پرفائز ہیں علامہ اقبال کے سب سے زیادہ گرویدہ ہیں ڈاکٹر روزبہ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے اشعار کے ذریعے نوجوان نسل کو شعور دلانے اور ان کو اپنے آباؤ اجداد کی عظمت رفتہ کو یاد دلانے کی پوری کوشش کی ہے اس لحاظ سے علامہ اقبال کے اشعار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ ایران میں عالمی قوتوں کی سازش اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود علامہ اقبال کی نصیحتوں پر عمل کر کے ایران نے ہر میدان میں لازوال ترقی کی ہے اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ ایرانی قوم ناقابل شکست قوم ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی نوجوان نسل اقبال لاہوری کے اشعار اور نصیحت پرعمل پیرا ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ ترقی کی منازل طے نہ کر سکیں اور بلندی کو نہ چھو سکیں
ڈاکٹر حسین روزبہ نے مزید کہا کہ ایران میں برسر اقتدار حکومت صدر جناب ابراہیم رئیسی کی سربراہی میں ہمسایہ برادر ملکوں سے بہتر روابط استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات اور تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان لازوال تعلقات ہیں دونوں ملکوں نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت، زبان و ادب اور مشترکہ اقدار کو فروغ دے کر مستقبل کو مزید روشن اور تابناک بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے دو روزہ دورے میں پاکستان میں خوبصورتی، امن، پیار و محبت اور مہمان نوازی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے حالات و واقعات مغربی میڈیا کے توسط سے بتائے جاتے ہیں جو مسخ شدہ ہیں ایک دوسرے کے حقیقی حالات اور مثبت چہرہ سامنے لانے میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فارسی زبان سے محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی فارسی زبان و ادب اور ثقافت کو فروغ دینے اوراس کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے نزدیک لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے ایران کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے لئے آنے کی دعوت دی اور کہا کہ طلبہ کے علاوہ باقی شعبوں سے تعلق ر کھنے والے افراد کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ ایران آئیں اور ترقی اور اسلامی انقلاب کا حقیقی چہرہ خود دیکھیں
پریس کانفرنس کے آغاز میں کلچرل قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد ڈاکٹر احسان خزاعی نے مہمانوں کا مختصر تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روزبہ اور ڈاکٹر عرب اسدی ایران کی اہم شخصیات میں شامل ہیں اور دونوں کے تحقیقی اور علمی مقالات بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ زبان فارسی کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں جبکہ فارسی کلاسز کا اہتمام تقافتی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ میں کیا گیا ہے انہوں نے تمام صحافیوں اور نامہ نگاروں کا شکریہ بھی اداکیا۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: