• Nov 27 2025 - 16:14
  • 5
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے پیغام

ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے پیغام

ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے پیغام

ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے پیغام
اسلام آباد : ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام پاکستانی عوام تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام پاکستانی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ وہ پاکستان کے باوقار اور ذمہ دار عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں صہیونی رجیم کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی ناانصافی پر مبنی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ ایران کا دفاع کیا، جو پاکستانی عوام کی پختہ اور اصولی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر پیغام کو شائع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستانی عوام تک پہنچایا گیا ہے اور اس میں دوطرفہ اعتماد اور تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: