• Apr 19 2023 - 09:52
  • 121
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ہفہ وار ''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ ''

ہفہ وار « ایک دن فارسی زبان کے ساتھ» میں آج پیش خدمت ہے

(گزشتہ سے پیوستہ)

8۔بدل: مضاف الیہ اورصفت کی طرح بدل ایسے لفظ کے بعد آتا ہے جسے « مبدل منہ» کہا جاتا ہے اس کے بارے میں وضاحت کرتا ہے تاہم کسرہ نہیں ہے۔

بدل مبدل منہ کے دوسرا نام، لقب یاکام کو بیان کرتا ہے، جیسے شاعر بزرگ حافظ در شیراز می‌ زیست ۔شاعر(نہاد) بزرگ (صفت) حافظ (بدل) درشیراز (متمم) می‌ زیست (فعل)

9۔معطوف: یہ ایک ایسا لفظ ہے جو « و» کے ذریعے دوسرے لفظ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جسے معطوف بہ کہا جاتا ہے، معطوف کا کردار وہی ہوتا ہے جو معطوف بہ کا ہوتا ہے ۔جیسے مجید و حسن آمدند۔مجید (نہاد) وحسن (نہاد معطوف) آمدند (فعل)

10۔قید: قیدبھی منصر کردار وں میں سے ایک ہے جس کی اہم اقسام درج ذیل ہیں۔

٭: فعل سے وابستہ قید، جیسے ظرف را کاملاً ازآب پرکرد۔

٭: صفت سے وابستہ قید۔جیسے باغ بسیار بزرگ

٭: مسند سے وابستہ قید، جیسے باغ بسیار بزرگ است۔

٭۔قید دوسرے قید کے ساتھ ساتھ منحصر، جیسے احمد بسیار تند می‌ رود۔

جملہ سے وابستہ قید: جیسے متاسفانہ ہوا امروز مساعد نیست۔

11۔مناد: اگر ہم کسی کو پکارتے یا مخاطب کرتے ہیں تو مخاطب کو مناد کہتے ہیں اور اس کے کردار کو مناد ایی کہتے ہیں۔ جیسے، حسن بیا۔۔ای خدا۔

الفاظ کی اقسام:

  الفاظ کے کردار کے بارے میں تحقیق کے علاوہ ہم لفظ کی قسم یا اس کی مستقل خصوصیات کے نقطہ نظر سے بھی گرامر میں لفظ کا مطالعہ کرتے ہیں۔

اس لحاظ سے فارسی زبان میں لفظ کو سات اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے: ۱۔فعل۲۔اسم۔۳۔صفت۴۔ضمیر۵۔قید۶۔حرف۷۔شبہ جملہ

1۔ فعل: فعل عام طور پر جملے کے آخر میں آتا ہے اور دوسرے الفاظ کے برعکس استعمال ہوتا ہے۔

فعل کی خصوصیات:

1۔مفہوم کے لحاظ سے فعل درج ذیل مفاہیم کو بیان کرتا ہے۔

الف: کسی کام کا انجام دینا یا انجام پانا: محسن نامہ را نوشت۔

ب: کسی کام کا انجام ہونا: علی کشتہ شد۔

ج: کسی حالت کو قبول کرنا: ہوا روشن شد

د: کسی چیز یا کسی شخص کو کسی صفت کی نسبت دینا: ھوا روشن شد۔

2۔فعل میں فرد کا تصور بھی ہے: پہلا شخص (متکلم)، دوسرا شخص (مخاطب)، تیسرا شخص (غائب) ۔

3۔فعل میں واحد یا جمع کا تصوربھی ہے اورفعل میں سے ہرایک اول شخص دوم شخص اورسوم شخص ممن ہے مفرد ہویا افراد (جمع) ہو۔

4۔فعل زمانے کی بھی نشاندہی کرتا ہے، ماضی، مضارع اورمستقبل۔

اورہر فعل کے دوحصے ہوتے ہیں ۱۔بن فعل 2۔شناسہ

(جاری ہے)

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: