• Feb 2 2023 - 15:42
  • 319
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ہفتہ وار ''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ ''

ہفتہ وار « ایک دن فارسی زبان کے ساتھ» میں پیش خدمت ہے « فارسی گرائمر»

  فارسی کے الفاظ بھی دیگر زبانوں کی طرح آوازوں پر مشتمل ہیں۔ پرانے زمانے میں ان آوازوں کی سب سے چھوٹی شکل میں بولتے تھے، جسے فونیم (صوتیہ) کہتے ہیں اوریہ گفتار کی اساسی اکائی ہے۔ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ آج کل حرف کی اصطلاح صرف فونیم (صوتیہ) کی تحریری شکل کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

فارسی زبان میں صوتیات (فونیم) کی اقسام

فونیم، مورفیم (زبان کی مختصر‌ ترین بامعنی ساختمانی اکائی جو مزید بامعنی چھوٹے حصوں میں تقسیم ممکن نہیں) کی طرح، زبان کے اجزا میں سے ایک ہے۔ فونیم ایک آواز ہے جسے ہم مزید چھوٹے حصوں میں تقسیم نہیں کر سکتے۔ فارسی زبان میں ۳۰ صوتیات ہیں، جنہیں دو قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے: واویل  اورغیر واویل حروف۔

1۔مصوت یا واکہ (واویل حروف)

  فارسی زبان میں ۶ حرف ہیں۔ واویل ایک آواز ہے جو منہ کھول کر تلفظ کی جاتی ہے اور اسے مختصرواویل اورطویل واویل میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

مختصرواویل:

مختصر واویل مختصر آوازوں پر مشتمل ہیں جیسے: فتحہ (-)، زمہ (-)، کسری (-)

لمبے واویل:

  ا، و، ی ہیں۔

نوٹ: لمبے وایل چھوٹے واویل کی آواز دوگنا ہے۔

2 ۔صامت یا ہم خوان (consonant) غیر واویل:

(ئ، ع)، ب، پ، (ت، ط)، (ث، س، ص)، ج، چ، (ح، ہ)، خ، د، (ذ، ز، ض، ظ)، ر، ژ، ش، (غ و ق)، ف، ک، گ، ل، م، ن، و، ی

غیرواویل حروف (consonant) کے بارے میںیہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ فارسی زبان میں جن حروف کی آواز ایک جیسی ہوتی ہے، جیسے کہ « ح اور ہ» ، کو ایک حرف سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ ان کا تلفظ مختلف نہیں ہے۔ لیکن عربی میں، یہ دو مختلف حروف ہیں، کیونکہ ان کے تلفظ میں اختلاف ہے ۔

٭حروف کی گنتی کے بارے میں چند وضاحت:

1۔ھای غیر ملفوظ ایک ہی حرف کے زمرے میں آتا ہے ۔

جیسے، خانہ: خان- (۴حروف)

  2۔واو معدولہ (وہ وائوجو لکھا جاتا ہے، پڑھا نہیں جاتا)، جیسے خواب، خواہر اور خواہش جیسے الفاظ میں استعمال ہوتا ہے، اس لیے اسے حرف کی گنتی میں شمار نہیں کیا جاتا۔

خواب: خ + ا + ب (۳ حروف)

خواہر: خ  ا  ہ  - - ر (۵ حروف)

خواستن: خ ا س  ت -ن (۶ حروف)

  3۔دو طرح سے تلفظ ہونے والے الفاظ جیسے مہرْبان اور مہربان۔ان کی گنتی میں، آپ کو تلفظ کے طریقوں پر غور کرنا چاہیے۔

4۔تشدید والے حروف کی گنتی دوبار کی جائے۔

دقّت: د  -ق + ق ت  - (۶حروف)

وہ الفاظ جن میں حروف دہرائے گئے ہیں، جیسے پاییز، دو شمار کیے جاتے ہیں:

پاییز: پاییز (۵حروف)

تغییر: تغییر (۶حروف)

واویل سے شروع ہونے والے الفاظ جیسے « آب» یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ فارسی زبان میں کوئی بھی الفاظ واویل حرف سے شروع نہیں ہوتا لہذا آب، آسمان وغیر ہ میں الفاظ کی گنتی (آ کی جگہ پر ئ) ہوگی۔

جیسے، آب: ئآب (تین حروف)

آسمان: ئآس  - م ان (۷حروف)

 

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: