• Jan 4 2023 - 13:59
  • 397
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

پر''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ '' سلسلہ ۵

ہمارے بیشتر قارئین کی طرف سے پرزورمطالبے پر « ایک دن فارسی زبان کے ساتھ» والے ہفتہ وار سلسلے میں آج پیش خدمت ہے « فارسی جلدی کیسے سیکھیں؟ »

کیا فارسی جلدی سیکھنا ممکن ہے؟ کیادوسے تین مہینوں کے اندرفازسی بول چال میں بہتری لائی جاسکتی ہے؟ کیا کم وقت میں روانی سے فارسی بولنا ممکن ہے؟ ان تمام سوالوں کا جواب « ہاں» میں ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں مندرجہ بالا سوالات کے مطابق آپ اپنی فارسی بہتر کرنا چاہتے ہیں اورفارسی پڑھ اورلکھنا سیکھنا چاہتے ہیں تو ان نکات پر توجہ دیں۔

اپنے آپ کو فارسی زبان میں محوکریں۔

اپنے آپ کو فارسی زبان میں محواورمستغرق کرنافوری طور پر فارسی سیکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ یوںاپنے آپ کو روزانہ کم از کم ۲ سے ۳ گھنٹے فارسی پڑھنی چاہیے۔ فارسی سیکھنے کے لئے ا یک گھنٹہ روزانہ وقت دینا کافی نہیں ہے۔ اگر آپ دن میں کم از کم ۲-۳ گھنٹے فارسی بولنے، سننے، لکھنے اور پڑھنے کے لیے وقت دیں گے، تو یہ کام آپ کو فارسی سیکھنے میں سب سے زیادہ مدد دے گا۔

فارسی زبان کے کورسز میں حصہ لیں۔فارسی زبان کے کورسز میں آپ کو گرامر، الفاظ اور جملے صحیح طریقے سے سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ فارسی زبان کے کورسز میں شرکت کے دو اہم طریقے ہیں:

1۔فارسی زبان سیکھنے کے لیے آن لائن کورس میں شرکت کریں۔

آپ فارسی زبان کے کورسز آن لائن لے سکتے ہیں۔ بلاشبہ، آن لائن کورس زبان کو جلدی سیکھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔بہت سارے ویب سائیٹ ہیں جہاں سے آپ کو فارسی سکھائی جاتی ہے ۔آن لائن کا فائدہ یہ ہے کہ آپ براہ راست اہل زبان استاد سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اورفازسی زبان سیکھ سکتے ہیں۔

2۔براہراستفارسیزبانکےکورسزمیںشرکت

اگرچہ زبان سکھانے کے ایسے ادارے موجود ہیں جو براہ راست کلاسوں کے ذریعے فارسی سکھاتے ہیں، لیکن آپ جہاں رہتے ہیں یا کام کرتے ہیں وہاں اس طرح کے اداروں کو تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔  بہت سے کالج، یونیورسٹیاں اور ادارے ہیں جو فارسی زبان کے تیز رفتار کورسز پیش کرتے ہیں۔ لہذا، ورچوئل اور آن لائن کورسز کا استعمال کرنا بہتر ہے۔

٭مسلسل فارسی بولیں

غلطیاں کرنے سے نہ گھبرائیںاوریقین رکھیں جب آپ غلطی کریں گے تو دوسرے آپ کی غلطیوں کو  سدھار سکتے ہیں جب وہ سنیںگے کہ آپ سے فارسی بولنے میںغلطیاں کررہے ہیںتو آپ کی رہنمائی اوراصلاح کریں گے۔ آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ فارسی میں روانی سے گفتگو کرنے کا اہم عنصر خود اعتمادی ہے۔ اگر آپ فارسی جلدی سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے آپ پر اور ان الفاظ اور فقروں پر اعتماد ہونا چاہیے جن پر آپ نے گھنٹوں مشق کی ہے۔اس لئے آپ کوشرمانے اوراحساس کمتری میں مبتلا ہونے کے بجائے خود اعتمادی سے گفتگو کرنا سیکھیں۔

٭خود فارسی بولیں

خودفارسی بولیں اور پڑھیںاورفارسی بولنا شروع کریں، چاہے آپ اکیلے ہی کیوں نہ ہوں! فارسی میں گانا شروع کردیں، موسم یا کسی اور موضوع پر بات کریں اوریہ کام باقاعدگی سے کریں اس سے آپ کا تلفظ نمایاں طور پر بہتر ہو جائے گا۔

٭دیکھیں، سنیں، پڑھیں!

اگر آپ فارسی تیزی سے سیکھنا چاہتے ہیں تو یوٹیوب پر جائیں اور فارسی میں لوگوں کی تقاریر تلاش کریں اور انہیں دیکھیں۔ اگر آپ کو پڑھنے میں دلچسپی نہیں ہے تو آپ لیکچرز دیکھ سکتے ہیں جو آپ کو بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ آپ اس کورس کی طرح یوٹیوب پر مفت فارسی تربیتی کورس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

٭فارسی الفاظ اورجملوں کواپنی زبان میں ترجمہ کرنے سے اجتناب کریں

کسی بھی زبان کو سیکھنے کے دوران اس کا اپنی مادری زبان میں ترجمہ کرنا ایک بڑی غلطی ہے، فارسی سیکھنے کے دوران اگر آپ بھی ایسا کررہے ہیں تو ابھی اسی وقت چھوڑ دیں، ترجمہ آپ کے سیکھنے کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔ اگر آپ فارسی میں کچھ سنیں اور فوری طور پر اسے اپنی مادری زبان میں ترجمہ کرنے کی کوشش کریںتو آپ کی توجہ فارسی سیکھنے پر نہیں بلکہ ترجمے پر ہوگی۔ جب آپ لوگوں کو فارسی میں بات کرتے ہوئے سنیں تو ان الفاظ کو تلاش کرنے کی کوشش کریں جو آپ جانتے ہیں اور ان الفاظ کے معنی کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں جو آپ نہیں جانتے ہیں۔

٭منفی سوچ کے بجائے مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں

اگر آپ فارسی سیکھ رہے ہیں یا آپ کم وقت میں فارسی لکھنا اوربولنا چاہتے ہیں تو آپ کو مثبت سوچ لے کر آئے بڑھنا چاہئے ۔ان باتوں کو اپنے ذہن میں آنے ہی نہیں دینا ہے کہ « میں کبھی فارسی نہیں سیکھ پائوں گا» ۔۔ « میں ہمیشہ غلطی کیوں کرتا ہوں» « میں کبھی نہیں جانتا کہ کیا کہنا ہے» اسی طرح « فارسی سیکھنا بہت مشکل ہے» وغیرہ۔ ایسے خیالات کو روکنے کی صورت میں ہی آپ فارسی بہتر طریقے سے سیکھ پائیں گے، فارسی کو تیزی سے سیکھنے کے لیے آپ کوہمیشہ مثبت ہونے کی ضرورت ہے۔

https://core.saadifoundation.ir/scholarship/

https://www.facebook.com/iranculturalrawalpindi1/photos/pcb.5584961714953125/5584959988286631

https://www.facebook.com/iranculturalrawalpindi1/photos/pcb.5584961714953125/5584959984953298

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: