• Mar 15 2024 - 12:15
  • 57
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

25 اسفند بمطابق 15 مارچ یوم پروین اعتصامی

ادب کے آسمان کی دمکتی قندیل پروین اعتصامی کی یاد کا دن

پروین اعتصامی ایران کی معروف خاتون شاعرہ ہیں جنہوں نے کم عمری میں شعری دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ان کی شاعری میں فارسی کے کلاسیکی دورکی جھلک دکھائی دیتی ہے، پروین کی شاعری تمام نسوانی خصوصیات کے ساتھ وسیع النظر، طاقت ور سوچ، سادہ، عام فہمی کے ساتھ طاقت، بدعنوانی اورمردانہ تشدد کے خلاف توانا آوازہے، پروین اعتصامی کے اشعار کو دوحصوں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے پہلی قسم خراسانی اسلوب ہے جو پندو نصیحت پرمشتمل ہے اوریہ ناصر خسروکی نظموں سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے اسی طرح ان کے اشعار کی دوسری قسم عراقی اسلوب میں ہے، یہ سعدی کے شعری اسلوب کے قریب ہے اوریہ حصہ زیادہ معروف بھی ہے۔ دیوان پروین اعتصامی ۲۴۸بیت اشعار پر مشتمل ہیں جن میں سے ۶۵مناظرے کی صورت میں ہیں پروین کی شاعری کا بیشتر حصہ ادبی قطعات کی شکل میں ہیں جو سماجی موضوعات کو تنقیدی صورت میں پیش کرتا ہے، پروین اعتصامی واحد خاتون فارسی شاعرہ ہیں جنہوں نے نسوانی سوچ کے ساتھ سب سے خوبصورت تنقیدی نظمیں لکھیں پروین اعتصامی کی سب سے اہم خوبی جو دوسری خاتون شعرا میں ان کو ممتاز کردیتی ہے وہ ان کی فکری صلاحیتوں پر بھرپورانحصار ہے ۔ 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: