• Mar 11 2024 - 10:34
  • 102
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

21، اسفند 11,مارچ یوم حکیم نظامی گنجوی

حکیم نظامی گنجوی چھٹی قمری صدی کے عظیم فارسی شاعر اور افسانہ نگار

نظامی گنجوی ایرانی زبان و ادب کی تاریخ میں ایک اعلی مقام رکھتے ہیں ۔ ان کا اصل نام " الیاس تھا جبکہ " نظامی " ان کا تخلص ۔  ان کے اجداد عراق کے رہنے والے تھے جہاں سے وہ ہجرت کرکے ایرانی سرزمین پر آ  کر آباد ہو گۓ ۔ نظامی ایران  کے شہر  " گنجہ " میں ہی پیدا ہوۓ  جس کے بعد انہوں نے تقریبا اپنی ساری عمر اسی شہر میں گزاری ۔ وہ فارسی کے علاوہ  عربی زبان میں بھی مہارت اور کمال رکھتے تھے ۔ وہ بہت ہی سادہ اور نیک انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری عمر تقوی ، پاکبازی اور سادگی  میں گزاری ۔ سادہ اور  اصولوں کا پابند انسان ہونے کی وجہ سے انہوں نے شاہی درباروں سے وابستہ رہنے اور مدحیہ قصائد لکھنے  سے اجتناب کیا ۔ انہوں نے مثنوی لکھنے میں کمال حاصل کیا اور  مثنوی میں ان کو ایک اعلی مقام حاصل تھا ۔ بڑے بڑے شعراء نے فن شعر اور داستان سرائی میں نظامی کی فضیلت کا اعتراف کیا ہے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اساتذہ سخن نے بھی آپ کے اشعار کو زیرنظر  رکھا ہے ۔

نظامی گنجوی کو اصل شہرت ان کی مثنوی سرائی کی وجہ سے ہی نصیب ہوئی ۔

مخزن الاسرار ، خسرو شیریں، لیلی و مجنوں ،ہفت پیکر و اسکندر نامہ   نظامی گنجوی کے ایسے شاہکار ہیں جو " پنج  گنج " کے نام سے مشہور  ہوۓ ۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: