• Sep 18 2023 - 15:22
  • 276
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

18 ستمبر، یومِ وفاتِ استاد شہریار اور یومِ شعر و ادبِ فارسی

آج ۱۸ ستمبر؛ فارسی زبان کے باکمال شاعر سید محمد حسین بہجت تبریزی المعروف استاد شہریار کا یومِ وفات ہے۔ استاد شہریار ۲ جنوری ۱۹۰۷ کو ایرانی صوبہ آذربائجان کے شہر تبریز کے گاؤں خشکناب میں پیدا ہوئے۔ استاد شہریار نے فارسی اور ترکی زبان میں بے شمار خوبصورت شعر کہے ہیں۔ استاد شہریار کی مادری زبان فارسی نہیں تھی مگر ان کا فارسی کلام فارسی ادب میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ استاد شہریار نے غزلیات کے ساتھ ساتھ اہل بیت کی شان میں بھی سینکڑوں کلام لکھے ہیں اور اپنے کلام سے انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی حمایت بھی ہے۔ استاد شہریار ۱۸ ستمبر ۱۹۸۸ کو انتقال فرما گئے اور ان کی آخری آرامگاہ ایران کے شہر تبریز میں واقع ہے۔ اس عظیم شاعر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ۱۸ ستمبر یعنی ان کے وفات کے دن کو فارسی زبان کے شعر و ادب کا قومی دن قرار دیا گیا ہے۔

#ایران #اردو #فارسی #شاعر #ادب #شاعری #شہریار #تبریز

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: