• Jun 4 2024 - 12:18
  • 40
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

15 خرداد 1342

 

15 خرداد 1342 ہجری شمسی،بمطابق 4 جون کو ایران کے غیور اور بہادرمسلمان عوام نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد شاہ کی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔ شاہ کی حکومت کے اہلکاروں نے قم کے مدرسہ فیضیہ میں شاہ کے خلاف سخت تقریر کرنے کے بعد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو گرفتار کرلیا جس کے بعد عوامی مظاہرے شروع ہوگئے۔ سرکاری اہلکاروں نے ان مظاہروں کو کچلنے کے لئے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور ‏عوام کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عوام کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوگئی ۔

ایران کے مسلمان عوام کے پندرہ خرداد کو تاریخ ساز خونریز مظاہرے در حقیقت بیرونی طاقتوں کی پٹھو پہلوی حکومت کے خلاف عوامی انقلاب کا نقطۂ آغاز بن گئے۔ پندرہ خرداد 1342 کے بعد شاہ اور اس کی حکومت کے چہرے سے مکر وفریب کا پردہ اترگیا اوراس کی اسلام اور عوام مخالف حقیقت کھل کر سامنے آگئی اس تاریخ کے بعد حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں ایران کے مسلمان عوام نے اپنی تحریک جاری رکھی اور 22 بہمن 1357 کو اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد 15 خرداد کو اس دن شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: