• Nov 16 2023 - 11:18
  • 77
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

''ایک دن فارسی کے ساتھ'' جملہ سازی

گذشتہ سبق میں الفاظ معانی اورجمع واحد کو پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ اردو اورفارسی کے سادہ جملوں کے الفاظ کی ترکیب میں مماثلت ہے اب ہم پیش کرتے ہیں کچھ سادہ جملہ سازی کی مثالیں:

پہلے جملہ میں ہم''خانہ (گھر)، دانشگاہ (یونیورسٹی)، مغازہ (دکان) , زن (عورت) , مرد (مرد) , مادر (ماں) , اورپدر (باپ)

کو جملوں میں استعمال کرتے ہیں.

خانہ: این خانہ است، یہ گھر ہے.

دانشگاہ: دانشگاہ دوراست۔یونیورسٹی دورہے.

مغازہ: مغازہ باز است، دکان کھلی ہے.

زن: یک زن بیرون است، ایک عورت باہر ہے .

مرد: یک مرد بیرون رفت، ایک مرد باہر چلاگیا.

مادر: مادر من مہربان است، میری ماں مجھ پر مہربان ہے

پدر، پدر من جوان است، میراباپ جوان ہے .

احمد، پروین، استاد، دانشجو، کلاس، مدرسہ، خیابان کو جملوںمیں استعمال کرتے ہیں۔

احمد: احمد یک پسر خوبی است، احمد ایک اچھا لڑکا ہے.

پروین: پروین خواہر من است، پروین میری بہن ہے.

استاد: استاد کلاس فارسی دیر آمد، فارسی کلاس کا استاد تاخیر سے آیا.

دانشجو (یونیورسٹی کا طالب علم) دانشجوھاپیادہ دانشگاہ می‌ روند، طلبہ پیدل یونیورسٹی جاتے ہیں.

خیابان: (روڈ) خانہ من نزدیک خیابان مری است، میرا گھر مری روڈ کے ساتھ ہے.

مداد (پنسل): این یک مداد است۔یہ ایک پنسل ہے.

نوٹ: سادہ جملے تین طرح کے ہوتے ہیں۔مثبت، منفی اورسوالیہ.

(جاری ہے)

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: