• May 17 2023 - 16:21
  • 110
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ'' ..

ہفتہ وار « ایک دن فارسی زبان کے ساتھ» میں پیش خدمت ہے

فعل مجہول کے استعمال کی صورتیں:

1۔جب فاعل کا علم نہ ہو۔

2۔جب فاعل کی اہمیت نہ ہو: خیابان کندہ شدہ است (گلی کھودی گئی ہے۔)

3۔بولنے والا جان بوجھ کر فاعل کا نام نہیں بتانا چاہتا: جسے حسین کشتہ شد۔

٭فعل کو تین علت جیسے خبر رسانی، یا وقوعہ میں شک و شرط ہمراہ ہو یا درخواست کی بناپر تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

  1۔وجہ امری: فعل امر

2۔وجہ التزامی: ماضی التزامی یا مضارع التزامی جن میں فعل کا مفہوم یا امید، آراو اورشرط موجود ہو۔

3۔وجہ اخباری: فعل کے وقوع پذیر ہونے کا بطورقطعی اوریقین کے ساتھ خبر دیتا ہے جن افعال کے بارے میں ابھی تک تحقیق کی ہے ان میں سے بیشتر وجہ اخباری ہیں۔

٭اسم وہ کلمہ جو کسی جگہ، کسی شخص، کسی چیز یا کسی کیفیت کا نام ہو اسم کہلاتا ہے۔

اسم کی خصوصیات:

1۔ اسم تمام کرداروں کو قبول کر سکتا ہے (فعل اور صفت کرداروں کے علاوہ)

2۔ اسم واحد لفظ ہے جو مضاف الیہ واقع ہوتا ہے۔

3۔اسم کو جمع بنا سکتے ہیں جیسے کتاب سے کتاب ھا، درخت سے درختان وغیرہ

نوٹ: اگر کسی دوسرے لفظ میں آخری دو خصوصیات ہوں تو وہ جانشین اسم (ضمیر) ہے یا اسم میں تبدیل ہوا ہے۔کتاب او، دانشمندان

1۔عام اسم: وہ اسم جس میں ایک ہی جنس کے تمام لوگ شامل ہوں: مرد، شہر

2۔ اسمخاص: وہ اسم جو کسی خاص شخص یا افراد کے لیے ہو: اسم کی چار قسمیں ہیں:

1۔اسم خاص برای انسان: جیسے علی، سعید

2۔اسم خاص برای مکان: البزر، شیروان

3۔ان چیزوں کا نام جو ایک سے زیادہ نہ ہو، جیسے قرآن، اوستا

4۔وہ اسم جو خاص چیزوں کے لئے رکھا جاتا ہے، رخش

اسم نکرہ: وہ اسم جو کسی خاص شخص یا چیز کے لئے نہ ہو اس کی علامت یای نکرہ ہے جیسے کتابی، مردی

2۔اسم معرفہ: وہ اسم جو کسی خاص چیز اورشخص کے لئے ہو، جیسے احمد، قرآن

اسم معرفہ کیلئے فارسی میں خاص علامت نہیں ہے تاہم معرفہ کی اہم قسیمیں درج ذیل ہیں۔

1۔ تمام خصوص نام

2۔ صفت اورموصوف جو اشارہ کے لئے استعما ل ہوتے ہیں جیسے این کتاب

3۔ اسم جنس، جیسے شتر بزرگ تراز گائو است۔

4۔ وہ مفعول جو را کے ساتھ استعمال ہوتا ہے جسے کتابی رآوردم۔

5 ۔ وہ اسم جس کا مضاف اسم معرفہ ہو جیسے دوست من

6۔ لفظی اورمعنوی قرینہ کے ساتھ، جیسے کتاب از دستم افتاد

اسمائے نکرہ کی صورتیں درج ذیل ہیں۔

1، ی در آخر اسم: مردی

2۔اسم کے ابتداء ایک کا استعمال جسے یک جایی

٭ْمفرد: وہ اسم ہے جو ایک فرد یا ایک چیز یا ایک مفہوم کی دلالت کرے ۔

2۔ جمع: وہ اسم جو ایک سے زیادہ پر دلالت کرے۔

نوٹ: فارسی میں علامت جمع « ان یا ھا» ہے

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: