• Jul 25 2023 - 17:04
  • 131
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

''ترکش ولگرد'' کے مترجم ڈاکٹر سرفراز ظفر کے اعزاز میں تقریب

خانہ فرہنگ، راولپنڈی میں فارسی زبان و ادب کے استاد اورایرانی ناول ''ترکش ولگرد'' کے مترجم ڈاکٹر سرفراز ظفر کے اعزاز میں تقریب

خانہ فرہنگ، راولپنڈی میں فارسی زبان و ادب کے استاد او رایرانی ناول « ترکش ولگرد» (آوارہ کرچی) کے مترجم ڈاکٹر سرفراز ظفر کے اعزاز میں ایک پررونق تقریب منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف یونیورسٹیوں اورکالجزمیں فارسی زبان و ادب کے شعبے میں تعلیمی خدمات سرانجام دینے  والے اساتذہ کرام اورطلباو طالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خانہ فرہنگ کے سربراہ آقای فرامرز رحمان زادنے کہا: کئی سالوں سے اسلامی ثقافت اورابلاغ آرگنائزیشن کے ایجنڈے میں « ٹاپ پروجیکٹ» کے نام سے ایک اہم منصوبہ شامل ہے۔ اس پروجیکٹ میں فارسی میں لکھی گئی کتابوں کا ترجمہ اور ثقافتی اداروں کے ذریعے مقامی زبان میں شائع کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کام ایرانی معاشرے کے مسائل اور نظریات کے بارے میں بہتر اور گہرے ادراک کا سبب بنتا ہے۔ اور یہ پڑھے لکھے طبقوں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سمجھنے کاموقع فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مایہ ناز استاد، مصنف، شاعر ڈاکٹر سرفراز ظفر نے اس کتاب کو فارسی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے اوراس کی اشاعت کا اعزاز خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کو حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سرفرارز کی علمی اورتدریسی خدمات کے پیش نظر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ تقریب رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نے تہران یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ہے اس لئے انہیں جہاں فارسی زبان پر گرفت ہے وہاں انہیں ایرانی معاشرہ اورثقافت سے بھی مکمل آگاہی ہے آقای رحمان زاد  نے مزید کہا کہ اس ناول کے مصنف داوود امیریان دفاع مقدس کے مسائل کو مزاحیہ زبان میں اپنے سامعین، جو نوعمر اور نوجوان ہیں، تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فارسی زبان و ادب کی سربراہ امبر یاسمین نے فارسی زبان و ادب کی ترقی اور اس شعبے میں اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے نمایاں کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں فارسی زبان و ادب کے شعبے میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ نے فارسی زبان کی ابتداء یہاں سے کی ہے اوراب ان کے پاس فارسی زبان و ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریز موجود ہیں۔

انھوں نے کہا: سرفراز ظفر نے فارسی زبان و ادب کے فروغ کے لیے بہت کام کیا ہے، انھوں نے فارسی کی مختلف کتابوں کا نظم اور نثر میں اردو میں ترجمہ کیا ہے۔

نمل یونیورسٹی میں فارسی زبان و ادب کے پروفیسر اوراسی شعبے کے سابق سربراہ محمد سفیرنے کہا کہ خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی نے ہمیشہ فارسی زبان و ادب کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، آج نمل یونیورسٹی سمیت اسلام آباد راولپنڈی کی دیگر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فارسی زبان و ادب پڑھانے والے اساتذہ نے فارسی زبان سیکھنے کا آغاز خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی سے کیا ہے۔

ڈاکٹر سفیرنے کہا کہ ترکش ولگرد (آوارہ کرچی) ایک قیمتی کتاب ہے اور نوجوانوں کو یہ کتاب پڑھنی چاہیے۔ اس کتاب کے مصنف، داد امیریان، کا شمار ایران کے ممتاز ادیبوں میں ہوتا ہے اورانہوںنے کئی اعزازات حاصل کیے ہیں انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے مسائل کو قارئین تک پہنچانے کے لیے منصف نے طنز و مزاح کی زبان استعمال کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فارسی زبان و ادب کے استاد اورکتاب « ترکش ولگرد» کے مترجم ڈاکٹر  سرفرازظفر نے خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی میں جاری فارسی زبان اور خطاطی کی کلاسوں اور مثنوی خوانی کے جدید کورس کو سراہتے ہوئے کہا خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی نے ہمیشہ فارسی زبان و ادب کے فروغ میں اہم کرادار ادا کیا ہے انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ پاکستان میں فارسی زبان و ادب کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اورآج میں ملک کے مختلف یونیورسٹیوں اورکالجز میں اپنے شاگردوں کو فارسی زبان و ادب کے شعبے میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے دیکھتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فارسی زبان کی استاد خانم رضیہ اکبر، ڈاکٹرشگفتہ یاسین عباسی اور دیگر مقررین نے ڈاکٹر سرفراز ظفرکی علمی و تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرشکوہ اورپررونق محفل کے انعقاد پر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے سربراہ کا خصوصی شکریہ اداکیا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: