• Jan 18 2023 - 15:38
  • 489
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

''ایک دن فارسی کے ساتھ '' ہفتہ وار

قارئین محترم! « ایک دن فارسی کے ساتھ» کے ہفتہ وار سلسلے میں آج پیش خدمت ہے:

« فارسی زبان کے پڑھنے اورلکھنے میں ہونے و الی عام غلطیاں»

فارسی زبان میں ایسے الفاظ ہیں جو تحریر اورتقریر کے دوران غیر مناسب اورعام طورپر غلط استعمال ہوتے ہیں یا جن کا تلفظ لغات کے مطابق نہیں ہے۔کچھ غلطیاں الفاظ کے تلفظ سے بھی تعلق رکھتی ہیں اور ہمیں اپنی روزمرہ کی گفتگو میں ان کا صحیح استعمال کرنا چاہیے۔

ویسے تو اس کی فہرست لمبی ہوسکتی ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ زیادہ‌ تر استعمال ہونے والے الفاظ کی نشاندہی کی جائے ۔

اثاث، اثاثہ:

اثاث یا اثاثہ کا مطلب ہے اسباب، گھریلو ضرورت کی اشیائ۔

اثاثیہ غلط طورپر استعمال ہورہا ہے لیکن عام طوپر مروج ہے۔

بلادرنگ:

یہ لفظ عربی فارسی کا مرکب ہے جس کے معنی فورا اور بغیر کسی وقفہ کے ہیں۔معروف فارسی لغت « دہخدا» کے مطابق عربی اور فارسی کا یہ مجموعہ فصیح نہیں ہے۔ آپ اس کی جگہ پر « بی‌درنگ» استعمال کرسکتے ہیں۔

تسویہ، تصفیہ:

تسویہ: برابر کرنا، مساوی

تصفیہ: پاک کرنا، خالص کرنا، صفائی

حساب کتاب اوراکائونٹ کے معاملے میں تسویہ کا لفظ استعمال کیا جانا چاہئے، تصفیہ کے لفظ کا استعمال درست نہیں ہے۔

چنانچہ و چنان کہ:

عام طور پر، چنانچہ اورچنان کہ کو غلطی سے ایک دوسرے کی جگہ پر استعمال کیاجاتا ہے لیکن ان دونوں الفاظ کے استعمال مختلف ہیں۔

چنانچہ، اصل میں « چون آنچہ» است خبہ معنی « اگر»

چنانکہ تشبیہ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، « بدان سان» کے معنی میں جیسے کہ:

چنانکہ دست بہ دست آمدہ است ملک بہ ما

بہ دست ھای دگر ھمچنین بخواھد رفت (سعدی)

ترجمہ: جس طرح یہ ملک ایک دوسرکے کے ہاتھوں ہم تک پہنچا ہے بالکل اسی طرح دوسروں کو ہاتھوں میں چلاجائے گا۔

خرد وخورد:

خرد اورخورد کو بھی عام طوپرایک دوسرے کی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ ان کے معانی بلکل مختلف ہیں ۔

خرد: چھوٹا، صغیر

مثال کے طوپر: چنین بود نزدبزرگان خرد (سعدی) ترجمہ: اس طرح تھے بڑھوں کے سامنے چھوٹے۔

خورد: خوراک، خوردنی اشیائ، کھانے کی چیزیں۔

اردو زبان میںبھی کرپشن اوربدعنوانی کی جگہ پر خردبرد استعمال کیا جاتا ہے جبکہ درست لفظ « خورد برد» ہے ۔

خاستن  و  خواستن:

خواستن اورخاستن بھی مختلف معنی کے حامل الفاظ ہیں اوران کے استعمال میںبھی اکثر لوگ غلطی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ان دونوں الفاظ کے درمیان موجود اختلاف کو سمجھنے کی کوشش کی جائے تو آئندہ آپ ان الفاظ کے استعمال میں غلطی کرنے سے بچ سکتے ہیں۔

خاستن: کھڑا ہونا، فائدہ ہونا، کمائی

مثال: زہرسو فراوان خریدار خاست (فردوسی(

ترجمہ: ہرطرف سے بڑی تعداد میں خریدارکھڑے ہوگئے۔

خواستن: خواہش کرنا، طلب کرنا، مانگ لینا۔اظہارکرنا

مثال:

گھرخواست ازگنج ودینار خواست

گرانمایہ یاقوت بیسار خواست (فارسی)

ترجمہ: قیمتی اشیاء کی خواہش کا اظہار کیا اورگنج و دینار کی طلب کی

قیمتی یاقوت بہت ہی زیادہ مانگ لیا

مشمع:

بعض لوگوں کے لئے مشمع ایک اجنبی لفظ ہوسکتا ہے تاہم مشمادرست ہے یا مشمع؟ اس لفظ کے استعمال میں بھی اکثر غلطی ہوتی ہے یہاں بتانا ضروری ہے کہ مشمع کا لفظ صحیح ہے مشما لکھنا املاء کے لحاظ سے غلط ہے۔

مشمع درحقیقت موم جامہ ہے جس کی جگہ پر آج کل پلاسٹک کے لفافے استعمال ہوتے ہیں۔

ماجراجو:

ماجراجو اس وقت فارسی میں زیادہ استعمال ہونے و الی غلطی ہے اس کا مطلب فتنہ انگیزی اورشرطلب ہے۔اس کا معنی کجکاوی یا متجسس بالکل بھی نہیں ہے۔اگر کوئی اس کا مطلب کنجکاوی اورمتجسس لیتا ہے تو فارسی زبان میں غلط ہے تاہم اردومیں ماجراء سرگزشت، احوال جو کچھ گزرا، واقعہ، حادثہ، واردات کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اس لئے تجسس، جاسوسی اورکنجکاوی کے معنی میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

محذور و محظور:

مندرجہ بالا دونوں الفاظ بھی معنی کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لہذا تحریر کے دوران معنی کے حساب سے لکھا جانا ضروری ہے ۔

محذور: خوفناک کام، وہ چیز جس سے خوف پیدا ہو یا ڈرجائے ۔

محظور: منع ہوا، حرام

مثال: استعمال لباس ابریشمی برای مردان محظوراست۔ترجمہ: ریشم کا کپڑا پہننا مردوں کے لئے حرام ہے۔

مسترد:

مسترد کا معنی واپس لینا یا واپس دینا ہے اس کا معنی فارسی زبان میں ردکرنا یا ریجکٹ کرنا نہیں ہے۔

منکر (کاف کے نیچے کسرہ کے ساتھ) انکار کرنے والا

منکر (کاف کے اوپر زبرکے ساتھ) برائی، قبیح۔جیسے امر بالعمروف و نہی از منکر یہاں کاف کے اوپر زبر والا ہے۔

سلاح و اسلحہ:

مثال سلاح: پلیس ازگروگان گیر خواست تا « سلاح» خود را روی زمین بگذارد۔

ترجمہ: پولیس نے اغواء کار سے کہا کہ وہ اپنا ہتھیار نیچے رکھ دے۔

مثال اسلحہ: اسلحہ شکارچیان مختلف، توقیف شد۔

ترجمہ: مختلف شکاریوں کے ہتھیار روک دیئے گئے۔

مذکورہ بالا دونوں مثال سے واضح ہوتا ہے کہ « سلاح» درحقیقت واحد اور « اسلحہ» جمع ہے اور « اسلحہ ھا» اگر کوئی لکھتا ہے تو غلط ہے۔

درب:

بیشتر دیکھا گیا ہے کہ « در» کی جگہ پر « درب» لکھا جاتا ہے جیسے « تحویل درب و نصب پنجرہ» یہ غلط ہے اس کی جگہ پر « در» ہی لکھا اورپڑھا جائے ۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: