''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ''
ہفتہ وار''ایک دن فارسی زبان کے ساتھ'' میں آج پیش خدمت ہے :
1۔اسم سادہ:وہ اسم جو صرف حامل ایک جزء ہو،جیسے کتاب ،گل
2۔مرکب: وہ اسم جو حال دواجزاء ہو ،جیسے کتابخانہ ،گلاب
1۔ذات: وہ اسم جس کا وجود مستقل طورپر ذہن سے باہر ہواوراسے دیکھا اورچھوا جاسکتا ہے : جیسے کاغذ،میز وغیرہ
2۔معنی: وہ اسم جس کا وجود مستقل طورپر ذہن سے باہرنہیں ہے بلکہ اس کا وجود کسی دوسرے پر منحصر ہے جیسے ہوش،زیبائی
1۔جامد:وہ اسم ھر تو خود کسی کلمہ سے بنا ہواورنہ ہی اس سے کوئی دوسرا کلمہ بن سکے ،جیسے کتاب ،خانہ
اسم مشتق:ایسا اسم جو مصدر سے بنا ہو اوراس کی بناوٹ میں بنا ماضی یا مضارع کا استعما ل ہوا ہو جیسے ،خواہش ،رفتار
بعض دیگر اصطلاح:
اسم صوت:وہ مرکب الفاظ جن کومعمولا طبیعی آواز سے اخذکیا جاتا ہے اور خاص آواز ہوتی ہے جیسے ،قارقار ،قاہ قاہ شارت شارت۔
اسم مصغر:وہ اسم جو چھوٹا پن کو ظاہرکرتا ہے فارسی میں اسم مصغر کی علامات :
1۔چہ ۔۔۔باغیچہ،کوچہ
2۔ک۔۔۔دخترک ۔مرغک
3۔و ۔۔۔یارو ۔۔۔خواجو
کبھی کبھار اسم مصغر کو کسی کی حقارت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے :جیسے مردک
مصدر:چونکہ مصدر کسی کام کے انجام پانے پردلالت کرتا ہے اوراس میں زمانہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اس سے یہ اسم ہے فعل نہیں ہے ۔
مصدر مرخم:کبھی بن ماضی بعض افعال میں مصدر کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اس لئے بیشتر گرائمر نویس اسے مصدر مرخم (دم کٹا مصدر)رکھتے ہیں جیسے دید۔۔دیدن۔بازدید۔بازدیدن
اسم مصدر:مصدر کے علاوہ فارسی میں متعدد اسم ایسے ہیںجو علامت مصدر سے تو خالی ہیں تاہم معنی و مفہوم سے مصدرلگتا ہے اسے اسم مصدر کہاجاتا ہے
مصدر کی اقسام:
1۔بن مضارع ش : خواہش ،کاہش
2۔بن مضارعست خورشت۔کشت
3۔بن مضارعار۔۔رفتار ،گفتار
4۔بن مضارعہ۔۔خندہ ،گریہ
5۔صفت ی : خوبی ،روشنی
نوٹ:اگر لفظ کے آخرمیں ہ موجود ہے تو اس کی جگہ پر گی کا اضافہ ہوتا ہے جیسے،تشنہ ۔۔تشنگی
6۔بن مضارعان:آ شتی کنان
7۔اسم عربی صفت کے ساتھ ،جیسے یت،آدمیت ،فاعلیت
8۔بن مضارع ایک فعل کے ساتھ یا دو فعل کے ہمراہ،جیسے گریز،جنب و جوش
9۔بن ماضی ایک فعل کے ساتھ یہ اسی فعل کے ہمراہ جیسے ،جست و جو ،خرید وفروش
10۔بن ماضی یامضارعمان،،جیسے ساختمان ،،سازمان
11۔فعل امرکے تکرار کے ساتھ ایک فعل یا دوفعل ،جیسے بزن بزن اوربزن بکوب
12۔عربی مصادر ،تذکر،تغیر وغیرہ
اپنا تبصرہ لکھیں.