ہم آقائے خامنہ ای کے چاہنے والے ہیں:مولانا ریگی
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے خاش شہر کے اہل سنت امام جمعہ مولانا ریگی نے کہا کہ رہبرہمارا دوست ہیں۔ اس ملک میں جو کچھ بھی ہے وہ اسلامی نظام کی بدولت ہے ۔ ہم شیعہ برادری سے خدا کی خاطرمحبت کرتے ہیں ورنہ ہمیں آپ سے کچھ نہیں لیاکہ کوئی یہ کہے کہ یہ دوستی دنیا کی خاطر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، حجة الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری، جنہیں مقام معظم رہبری نے تین رکنی وفدکے ہمراہ سیستان و بلوچستان بھیجا ہے نے « وحدت، استحکام اورہمدری» کانفرنس جس میں علما کرام، عمائدین، شیعہ و سنی مذہبی رہنمائوں اورقابلی سربراہان، صوبہ سیستان و بلوچستان کے اشرافیہ اور منتظمین کی ایک جماعت نے شرکت کی ان سے فردا فراًداً ملاقات اوران کے ساتھ بیٹھ کربات کی۔
اس دوران مولوی عبدالواحد ریگی نے اپنی گفتگومیں کہا: میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران محاذ کے فرنٹ لائن پررہا ہوں ہم انقلاب سمیت ملک میں ہونے والے تمام انتخابات کے دوران بھی ہمیشہ آگے ہی رہے ہیں۔اور یہ ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے۔
امام حسین (ع) کے نام سے منسوب خاش میں واقع اہل سنت کی مسجدکے امام نے کہا: « جو اپنی سرحد کا دفاع نہیں کرتا اس کی کوئی عزت نہیں ہے۔» آپ مسجد امام حسین علیہ السلام کے بارے میںکسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں، جہاں میں نماز پڑھتا ہوں، یہاں سے ایک شخص بھی نماز جمعہ کے بعد سڑک پر نہیں آیا اور حالیہ افراتفری میںکسی نے بھی شرکت نہیں کی۔ میں نے کہا کہ کسی کو مسجد سے نکلنے کا حق نہیں ہے کیونکہ ہم جانتے تھے کہ منافق باہرموجود ہیں اوروہ کیا چاہتے ہیں۔
اس سنی عالم نے مزید کہا: ہم جانتے ہیں کہ منافقین اور دشمنوں کے کیا نقشے اور منصوبے ہیں۔ ہمارے پاس اسلام، اسلامی نظام، ایران اور شیعوں کے ساتھ اخوت کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ سیستان اور بلوچستان کے ہم سنی اپنے شیعہ بھائیوں کے ساتھ کتنے قریب رہے ہیں یہ سمجھنے کے لیے آپ کو تاریخ پڑھنی ہوگی۔
مولوی ریگی نے کہا: مجھے مخالف گروہوں کی طرف سے دھمکیاں بھی دی گئی ہیںلیکن میں نے کسی کی دھمکی کو درخوراعتناء نہیں جانا۔
انہوںنے واضح کیا: ہمیں اس ملک سے محبت ہے، رہبرہمارا دوست ہیں۔ملک میں رائج اسلامی نظام کی بدولت ہم متحد اورخوشحال ہیں اگر اسلامی نظام نہ رہے تو یہ ملک ہمارے کسی کام کا نہیں ہے۔
https://www.facebook.com/iranculturalrawalpindi1
اپنا تبصرہ لکھیں.