• Sep 2 2025 - 14:13
  • 41
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ڈی جی خانہ فرہنگ ڈاکٹر مہدی طاہری کا ادارہ فروغِ قومی زبان اسلام آباد کا دورہ، علمی تعاون پر اتفاق

خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہدی طاہری نے ادارہ فروغِ قومی زبان کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر سے ملاقات کی

ڈی جی خانہ فرہنگ ڈاکٹر مہدی طاہری کا ادارہ فروغِ قومی زبان اسلام آباد کا دورہ، علمی تعاون پر اتفاق خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہدی طاہری نے ادارہ فروغِ قومی زبان کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر سے ملاقات کی۔ دونوں اداروں کے درمیان علمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر مہدی طاہری نے ایران اور پاکستان کے مابین ادبی اور تحقیقی اشتراک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی نمایاں ادبی و تحقیقی کتب کے تراجم عوام کو مشترکہ فکری اور ثقافتی ورثے سے مستفید کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اُردو اور فارسی زبان کی اہم کتب کی فہرست تیار کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ ان کا ترجمہ کر کے اہلِ علم کے لیے قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔ ادارہ فروغِ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے ملاقات کو نہایت سودمند اور کامیاب قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے جامع اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مہدی طاہری نے ادارے کی لائبریری، کتب خانہ اور شعبہ خطاطی کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ادارے کی ادبی و تحقیقی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: