• Nov 14 2025 - 16:54
  • 5
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ڈاکٹر مہدی طاہری کی راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

اس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہری نے پینل ڈسکیشنز میں بطور سپیکر شرکت کی اور شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیے

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی دعوت پر خانۂ فرهنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹرجنرل ، ڈاکٹر مہدی طاہری نے مذکورہ یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے علومِ طبیعی اور علومِ سماجی میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہری نے پینل ڈسکیشنز میں بطور سپیکر شرکت کی اور شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مہدی طاہری نے اپنے خطاب میں ایران کی تاریخی اور ثقافتی حیثیت، فارسی زبان و ادب کی اہمیت، اور علامہ اقبال کی اردو اور فارسی اشعار کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایران میں ہونے والی تعمیر و ترقی اور اقوام عالم میں ایران کی موجودہ مقام کے بارے میں بات کی۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: