• Oct 9 2024 - 13:18
  • 147
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ راولپنڈی کا پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کا دورہ

ثقافت، زبان و ادبیات فارسی کے فروغ، دستکاری، خوشنویسی، پینٹنگ کی نمائش اور ورکشاپس کے انعقاد سمیت دونوں ممالک کے دیگر مشترکات پر تبادلہ خیال

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی ڈاکٹر مہدی طاہری نے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سجاد حسین سے تفصیلی ملاقات کی اس ملاقات میں ثقافت، زبان و ادبیات فارسی کے فروغ، دستکاری، خوشنویسی، پینٹنگ کی نمائش اور ورکشاپس کے انعقاد سمیت دونوں ممالک کے دیگر مشترکات پر بات چیت کی۔

ڈاکٹر مہدی طاہری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گہرے ثقافتی، تاریخی، لسانی اور سماجی مشترکات پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا مشترکہ تقریبات اور سرگرمیوں کے انعقاد سے تعاون کے روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ اس کے لئے دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے ڈائریکٹر سجاد حسین نے ڈاکٹر مہدی طاہری کو خوش آمدید کہا اور پنجاب آرٹس کونسل راوپنڈی کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے مزید کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی میدان میں تعاون دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا اور یہ علاقے پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: