• Apr 24 2024 - 11:50
  • 48
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

وزیراعظم پاکستان نے کشمیری عوام کی حمایت پر رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کشمیری عوام کے آزادی کے حق کی حمایت کی۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں اس بات پر خوش ہوں کہ آج ہم اسلام آباد کے خوبصورت شہر میں ہیں، میں پاکستان کے نیک اور دین دار لوگوں اور اس ملک کے تمام معزز پاکستانی گھرانوں کو رہبر انقلاب اور ایرانی عوام کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ اسلام، اسلامی اقدار، فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کا دفاع کیا ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں کے گلی کوچوں میں ہمیشہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے نعرہ لگایا ہے اور ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے اور انصاف کا ساتھ دیا ہے، میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

صدر ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے یکساں موقف کی تائید کرتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں ممالک نے عدم تحفظ، منظم جرائم، منشیات اور ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لفظ میں انسانی حقوق کا دفاع دونوں ممالک کا مشترکہ نظریہ ہے، چاہے وہ علاقائی ہو یا بین الاقوامی۔

صدر مملکت نے ایران اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان تعاون کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو پسند نہ کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعاون جاری رہے۔ لوگ پرعزم ہیں اور اس تعاون کو اعلیٰ سطح پر اپ گریڈ کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے انتخاب کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ایرانی اعلیٰ عہدہ دار ہمارے ملک میں آ یا ہے اور یہ بات ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

محمد شہباز شریف نے فارسی میں "چشم ما روشن و دل ما شاد" کہ کر ایرانی صدر کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے غزہ کے عوام کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا اور ہم متفقہ طور پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے ممالک سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس جارحانہ کارروائی کو جلد از جلد بند کرائیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ، جامع اور دیرپا حل ضروری ہے۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطین کے لیے اپنی حمایت کو مشروط نہیں کرتا اور ایران کے ساتھ اس وقت تک تعاون جاری رکھے گا جب تک کہ بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت نہیں بنایا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کشمیری عوام کی آزادی کے حق کی حمایت کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! آپ کو فقہ اور قانون کا علم ہے، ہم اپنے ممالک کے لوگوں کی ترقی کے لیے انہی اصولوں کو سامنے رکھ کر زندگیوں کو بہتر بنانے میں تعاون کریں گے۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: