• Aug 24 2023 - 13:28
  • 110
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

نویں عالمی اربعین ایوارڈ میں شرکت کی دعوت

اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے تعلقات عامہ کے مطابق اس ایوارڈ کیلئے فوٹوگرافی، فلم، سفر نامہ، سوشل میڈیا، اربعین خادم کے شعبوں میں کام کرنے اور اربعین ریسرچ اور اربعین کے موضوع پر کتابیں لکھنے والے شرکت کے لئے اہل ہیں۔

اربعین عالمی ایوارڈ کے سکریٹری نے مزید کہا: تمام ادوار میں اوراس بار عمومی موضوع امام حسین، عاشورا اور اربعین کے موضوع کو علم وادب اور فن کے زاویے سے دیکھنا ہے تاہم اس سال قرآن پاک کی بے حرمتی کی وجہ سے متذکرہ موضوعات کے علاوہ اربعین میں قرآن، عاشورہ میں قرآن اور امام حسین علیہ السلام کے طرز زندگی میں قرآن جیسے موضوعات پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

اربعین ورلڈ ایوارڈ کا پس منظر

1393ش میں آرگنائزیش آف اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن نے اربعین سید الشہداحضرت امام حسین علیہ السلام کی منفرد اورقابل قدر روحانی اجتماع جس میں لاکھوں عاشقان شریک ہوتے ہیں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بین الاقوامی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا تاکہ اس بین الاقوامی دینی تقریب کے جلوئوں کودنیا کی نظروں کے سامنے رکھا جاسکے ۔

اس طرح پہلا اربعین عالمی ایوارڈ فوٹوگرامی کے موضوع کے ساتھ پہلی بار ایران میں منعقد ہوا۔

نوٹ: اس ایوارڈ میں شرکت کے خواہشمند افرادمذکورہ بالا موضوعات سے متعلق مواد کو ایٹا، بلہ، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر درج ذیل   ۰۹۳۹۵۹۹۹۳۹۳ نمبر پراور انسٹاگرام پیج پر @intl-arbaeen-award کے پتے پر بھیج سکتے ہیں۔

  یہ بھی ممکن ہے کہ اگر ان کے پاس سوشل نیٹ ورک نہیں ہے تو وہ اپنی تخلیقات /موادhttp://intlarbaeen.com پر ارسال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آخری تاریخ ۲۶ آذرماہ    ۱۴۰۲ (۲۶دسمبر۲۰۲۳) ہے۔

اختتامی تقریب ایرانی کیلنڈر کے مطابق۷ بہمن ۱۴۰۲ بروز ہفتہ کوحضرت زینب (س) کی یوم وفات کے موقع پر ہوگی اورکامیاب قرارپانے والوں میں انعامات کی تقسیم کئے جائیں گے ۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: