• Nov 13 2023 - 15:30
  • 91
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

میرا ایران کا دورہ ایک معجزہ تھا : ڈاکٹر عارف خان

آزاد کشمیر پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف سکالر ،ماہر اقبالیات،درجنوں کتابوں کے مصنف پروفیسر عارف خان نے جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر و ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدرعبدالمتین آخوند زادہ کے ہمراہ خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کادورہ کیا اورڈی جی خانہ فرہنگ فرامرز رحمان زاد سے ملاقات اورگفتگوکی۔

ڈی جی خانہ فرہنگ رحمان زاد نے ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان ثقافتی اولسانی مشترکات کے حامل دو پڑوسی مسلم ممالک ہیں خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تاریخی اقدار کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے بارے میں بہتر شناخت اورپہچان پیدا کرسکیں۔

پروفیسر عارف خان نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے ثقافت اور زبان بالخصوص علامہ اقبال کے افکار کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا اور اس پر ہمیں فخر ہے اوریہی دونوں ممالک کی قربت کا سبب بھی ہے ۔

انہوں نے کہا: ایران کے اسلامی انقلاب کے دوران میں نے اسلامی انقلاب کے بارے میں ایک کتاب لکھی تھی حالانکہ میں نے ایران کو اس وقت نزدیک سے نہیں دیکھا تھاتاہم کتاب کی اشاعت کے دس سال بعد مجھے ایران جانے کا موقع ملا اورجو کچھ میں نے کتاب میں لکھا تھا مجھے ہوبہو وہی دیکھنے کو ملا اوریہ میرے لئے ایک معجزے سے کم نہ تھا۔

انہوں نے کہا: ایران میںعلامہ اقبال کے بارے میں بہت سے علمی کام ہوئے ہیں، بہت ساری کتابیں لکھی اور شائع ہوئی ہیں، میری خواہش ہے کہ یہ کتابیں اردو میں ترجمہ کر کے پاکستانی عوام تک پہنچائی جائیں کیونکہ پاکستان کے عوام اس بارے میں نہیں جانتے ۔

ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے عبدالمتین آخوند زادہ نے کہا کہ اس وقت کتاب پڑھنے والوں کی تعداد کم ہوگئی ہے ہمیں کتاب بینی کو ترغیب دینے کے لئے مختلف طریقوں پر غورکرنا ہوگا۔

ڈی جی خانہ فرہنگ نے کتابوں کی اشاعت کے بعد تقسیم اورقارئین تک پہنچانے میں حائل رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترجمہ اوراشاعت کے لئے ایسی کتابوں کا انتخاب کیا جانا چاہئے جو سامعین کو راغب کرسکے اس کے علاوہ قارئین تک پہنچانے اورتقسیم کے طریقہ کار کو بھی واضح کرنے کی ضرو رت ہے ۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: