• Nov 14 2025 - 16:22
  • 8
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

لِنکس اسکول میں منعقدہ یومِ اقبال کی تقریب میں ڈاکٹر مہدی طاہری کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت

علامہ اقبال صرف شاعر نہیں بلکہ ایک عظیم فلسفی، عارف اور ایران، پاکستان اور عالمِ اسلام کی مشترکہ علمی و فکری میراث ہیں۔ ڈاکٹر مہدی طاہری

لِنکس اسکول راولپنڈی میں منعقدہ یومِ اقبال کی تقریب میں خانۂ فرہنگِ ایران، راولپنڈی کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر مہدی طاہری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جب ڈاکٹر مہدی طاہری سکول پہنچے تو لِنکس اسکول کی سی ای او نے اپنے رفقائے کار کے ہمراہ ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مہدی طاہری نے اپنی تقریر میں علامہ اقبال کی ہمہ جہت شخصیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علامہ اقبال صرف شاعر نہیں بلکہ ایک عظیم فلسفی، عارف اور ایران، پاکستان اور عالمِ اسلام کی مشترکہ علمی و فکری میراث ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کی شاعری کا بیشتر حصہ فارسی زبان میں ہے، جو ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی و ادبی تعلق کی علامت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مہدی طاہری نے لِنکس اسکول کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کو دعوت دی کہ وہ خانۂ فرہنگِ اسلامی جمہوریۂ ایران، راولپنڈی کا دورہ کریں اور خطاطی و ثقافتی کلاسوں میں شرکت کے ذریعے ایرانی ثقافت و ادب سے مزید واقفیت حاصل کریں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: