شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ رہبر معظم کی اقتداء میں ادا کردی گئی
شہید حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ رئیسی اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، آرمی چیف سمیت اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے جنازوں کو آزادی اسکوائر کی طرف لے جایا جائے گا۔
تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ تہران یونیورسٹی میں جمع ہورہے ہیں۔
صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھاکھچ بھر گئی ہیں۔
حکومت کے اعلان کے مطابق تہران یونیورسٹی کے دروازے صبح ساڑھے پانچ بجے کھولے گئے ہیں۔
یاد رہے فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مسلمہ امہ میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ۔ فلسطین، لبنان، پاکستان، قطر، عراق، افغانستان سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.