• Jun 7 2024 - 11:34
  • 38
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

شهادت امام محمد تقی علیه السلام

امام محمد تقی علیہ السلام

محمد بن علی بن موسی (سنہ ۱۹۵-۲۲۰ھ)، امام محمد تقی (علیہ السلام)   اور امام جواد (علیہ السلام)       کے نام سے مشہور شیعہ امامیہ کے نویں امام ہیں۔ آپ کی کنیت ابو جعفر و ابو علی اور لقب جواد اور ابن الرضا ہے جبکہ تقی، زکی، قانع، رضی، مختار، متوکل، مرتضی اور منتجب آپؑ کے دوسرے القاب ہیں۔آپؑ کو جواد لقب ملنے کہ وجہ آپؑ کی بکثرت بخشش و عطا ہے۔ آپؑ نے دوران خلافت مامون عباسی اور معتصم عباسی ۱۷ سال امامت کے فرائض انجام دیے۔ اکثر منابع تاریخی کے مطابق امام محمد تقیؑ سنہ ۲۲۰ ہجری ماہ ذی القعدہ کی آخری تاریخ کو ۲۵ سال کی عمر میں شہید ہوئے۔ شیعہ ائمہؑ میں آپ جوان‌ ترین امام ہیں جنہیں شہید کیے گئے۔ آپؑ کو کاظمین میں اپنے جد امجد امام موسی کاظمؑ  کے جوار میں مقبرہ قریش میں دفن کیا گیا۔

شہادت:

عباسی حکومت میں آپ کو دو مرتبہ بغداد طلب کیا گیا۔ پہلا سفر مامون کا زمانہ تھا یہ سفر زیادہ طولانی نہیں تھا۔ دوسری مرتبہ ۲۸ محرم سنہ ۲۲۰ھ کو معتصم کے طلب کرنے پر آپؑ بغداد میں داخل ہوئے اور اسی سال ذی القعدہ یا ذی الحجہ کے مہینے میں آپؑ کی شہادت ہوئی۔ زیادہ‌ تر منابع میں آپ کی شہادت کا دن آخر ذی القعدہ ذکر ہوا ہے؛ البتہ بعض منابع میں امام کی شہادت کی تاریخ ۵ ذی الحجہ یا ۶ ذی الحجہ ذکر ہوئی ہے۔ آپ کے جسد کو مقبرہ قریش کاظمین میں آپ کے جد امام موسی کاظم (ع) کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر ۲۵ برس نقل ہوئی ہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

فلمیں

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: