• Oct 30 2024 - 10:27
  • 20
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

رضویہ ضیاء الاسلام کا دورہ، ٹریفک حادثے میں چار طلباء کی وفات پر پرنسپل جامعہ سے تعزیت

خانہ فرہنگ ایران راولپندی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی طاہری نے جامعہ رضویہ ضیاء الاسلام راولپنڈی کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں روڈ حادثہ میں چار طلباء کی وفات پر اظہار افسوس کیا

رضویہ ضیاء الاسلام کا دورہ، ٹریفک حادثے میں چار طلباء کی وفات پر پرنسپل جامعہ سے تعزیت کی
خانہ فرہنگ ایران راولپندی کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر مہدی طاہری نے پیر کے روز جامعہ رضویہ ضیاء الاسلام راولپنڈی کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں روڈ حادثہ میں چار طلباء کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور اسے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے لیے نقصان قرار دیا انہوں نے اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے سربراہ نے غم کی اس گھڑی میں تعزیت کے لیے آنے پر ڈاکٹر مہدی طاہری کا خصوصی شکریہ ادا کیا.
ڈاکٹر مہدی طاہری نے اس موقع پر گفتگو کرتے قرآنی تعلیمات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور مشترکہ قرآنی محافل کے انعقاد کیے لیے ہر قسم کے تعاون کا اعلان بھی کیا. ڈاکٹر مہدی طاہری  نے کہا ہم تجوید، ترتیل، حفظ اور قرآت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں اور مختلف مراحل میں قرآنی مقابلے بھی منعقد کر سکتے ہیں جس میں ایران کے معروف قراء کی شرکت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے.
انہوں نے مزید کہا قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور ہم سب اس الہی کلام پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ موضوع ہمیں آپس میں جوڑ کا بہترین ذریعہ ہے.

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: