• Jun 10 2024 - 16:06
  • 37
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

دستکاری کا عالمی دن ہے

کسی بھی ملک کی شناخت اس کی قدیم تہذیب و ثقافت کی تاریخ سے نمایاں ہوتی ہے۔ ایران کوتہذیت و تمدن اور ثقافت کے لحاظ سے دنیا بھر میں ایک منفرد ملک تصور کیا جاتا ہے ۔

ایرانی دستکاری وہاں کی تاریخ اور ثقافت سے پہلے سے ہی جڑی ہوئی ہے تاہم اب سیاحت کے باب کا بھی اضافہ ہوا ہے اور یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ ایرانی سیاحت اور معیشت میں دستکاری کا بڑا عمل دخل ہے۔ ایران دستکاری کے زریعے کثیر زرمبادلہ کمارہا ہے ۔

ایران اس وقت دستکاری کے اشیا بنانے و الا تیسرا بڑا ملک ہے اور تادم تحریر ایران کے گیارہ شہر اور تین گائوں دستکاری میں نمایاں شہرت اور منفرو معیاری کام کے باعث دستکاری کی عالمی لسٹ میں سرفہرست ہے ۔

ایران کی سرزمین فنون لطیفہ کی سرزمین ہے اور اس لحاظ سے ایران کی سر زمین بہت غنی اور مالامال ہے، ایران کے لوگ قدیم زمانے سے فنون لطیفہ کو زندہ و آباد رکھنے کے لئے خلوص دل سے کام کرتے چلے آرہے ہیں انقلاب اسلامی کے بعد ایرانی حکومت نے اس شعبے کو ترقی دینے کے لئے فنکاروں کی سرپرستی شروع کردی اور ان کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی ممکن بنانے سمیت ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دوررس اقدامات کئے یہی وجہ ہے کہ ایرانی دستکاری کی شہرت میں پہلے سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور فن تعمیر، مصوری، قالین بافی، کاشی اور خطاطی شدہ ٹائل کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ صنعتیں در حقیقت لوگوں کی ثقافت اور ان کی صلاحیتوں اور مہارت کی نمائندگی کرتی ہیں اور یہ معیشت پر بھی گہرا اثر چھوڑتی ہیں ان میں سے ایک دستکاری کی صنعت بھی ہے جس پر حکومت توجہ دے رہی ہے ۔

ایران دستکار ی کی صنعت میں دنیا بھر میں نمایاں مقام کاحامل ہے قالین بافی میں ایران کا رتبہ سب سے نمایاں ہے ۔

قالین بافی کی تاریخ تقریبا ہزاروں سال پرانی ہے ۔ ایران کے مختلف شہر اور گاوں میں بہت سارے ایسے افراد ہیں جو قالین فافی کے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں اور ایسے مراکز بھی موجود ہیں جہاں قالین بافی کا ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ ایران کی قالین بافی کی صنعت زرمبادلہ کمانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

ویسے تو ایران کے تمام شہر کسی نہ کسی صورت دستکاری کے میدان میں اہمیت کے حامل ہیں تاہم عالمی فہرست میں ایرانی صوبہ اصفہان رجسٹرڈ ہے ۔ چادر بافی کے شعبے میں ایرانی صوبہ گیلان کا گاوں قاسم آباد مشہورہے اور ایک خاص قسم کی چادر « چادر شب» کی وجہ سے یہ گاوں عالمی فہرست میں درج ہے « چادر شب» ایران میں بہت ہی مشہور چادر ہے جو شادی بیاہ کے موقع پر تحائف کے طور پر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جہیز میں بھی دی جاتی ہیں۔

ایران کا صوبہ ہمدان مٹی کی برتنوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے اسی طرح اصفہان کے دیگر مشہور فنون میں مینا کاری اور خاتم کاری بھی عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں۔

ایرانی کڑھائی بھی مشہورہے تاہم زبخان کی کڑھائی دوسرے شہر وں کی نسبت زیادہ قدیمی اور اصلی ہے ۔ سیر جان شہر قالی نما گلیم کی منفرد بافت اور ساخت کی وجہ سے عالمی فہرست میں شامل ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ اسی طرح صوبہ خراسان چاندی کے زیورات بنانے کے فن میں شہرت رکھتاہے ۔

اس وقت صوبہ فارس میں دستکاری کے۸۰ مراکز فعال ہیں ان میں سے زیادہ‌ تر شیراز میں واقع ہیں۔

لکڑی کی صنعت بھی اس صوبے کے معروف فنون میں سے ایک ہے جس میں چوپ کاری، سات رنگوں کی ٹائلیں، آئینہ سازی اور استر کاری اس شہر کے مشہور روایتی فنون میں سے ہیں۔

جیسے کہ پہلے بھی ذکر ہوا « تبریزشہر» قالینوں کے عالمی شہر کے طورپر شہرت رکھتا ہے اوریہاں کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین دنیا کے بہت سارے نمائشوں اور نگار خانوں میں رکھے گئے جنہیں شائقین کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

مشہد کو قیمتی پتھروں اور آرائشی پتھروں سے بنائے گئے فن پاروں کا شہر کہا جاتا ہے ۔خراسان معدنی وسائل جیسے فیروزہ، عقیق، نیلگون بلور (ایکوامیرین)، نیلم، یاقوت، روٹائل، آرتھوکلیس، غوچانی فیروزہ و دیگر قیمتی پتھروں کے لحاظ سے اہم صوبہ ہے۔

آج دستکاری کا عالمی دن ہے، زندہ قومیں اس قومی اور عالمی اثاثے کے تحفظ اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: