• Sep 17 2024 - 15:23
  • 100
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں فارسی کلاس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے اختتام پر پررونق تقریب

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ راولپنڈی اور نمائندہ سعدی فانڈیشن ڈاکٹر مہدی طاہری نے پہلے سمسٹر آن لائن، فزیکل اور دوسرے سمسٹر میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو اسناد سے نوازا

خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں فارسی کلاس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے اختتام پر پررونق تقریب

 

فارسی زبان کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے اختتام پر خانہ فرہنگ ایران اوالپنڈی میں ایک پررونق تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں فارسی زبان کے کورسز کے طلبا، اساتذہ اور فارسی ثقافت اور زبان سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی اور نمائندہ سعدی فائونڈیشن ڈاکٹر مہدی طاہری نے فارسی زبان کے طلبا اور اساتذہ کو خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا فارسی زبان سیکھ کر آپ ایران کی کئی ہزار سال پرانی ثقافت اور تاریخ سے آشنا اور علامہ اقبال کے فارسی اشعار پڑھ کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہری نے برصغیر میں فارسی زبان کی صدیوں پرانی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فارسی زبان تقریبا ایک ہزار سال تک برصغیر پاک و ہند کی سرکاری اور ثقافتی زبان رہی ہے اور ہمارے پاس علامہ اقبال، امیر خسرودہلوی اور مرزا غالب جیسے عظیم فارسی شاعر ہیں اس کے علاوہ موجودہ دور میں باباچلاسی، احمد شہریار سمیت کئی دیگر شعراء فارسی میں شعر کہتے ہیں اور ان کی کئی کتابیں بھی موجود ہیں۔

پروگرام کے آخر میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ راولپنڈی اور نمائندہ سعدی فانڈیشن ڈاکٹر مہدی طاہری نے پہلے سمسٹر آن لائن، فزیکل اور دوسرے سمسٹر میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کو اسناد سے نوازا۔

یاد رہے کہ فارسی زبان کے نئے مختلف کوسز کا آغاز اور داخلے جاری ہیں خواہشمند طلبا و طالبات داخلہ کیلئے خانہ فرہنگ راولپنڈی ایران روڈ سٹلائٹ ٹائون اے بلاک سے رجوع کرسکتے ہیں۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: